وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ روسی خام تیل کی ادائیگی چینی کرنسی (یو آن) میں کی گئی۔

گزشتہ روز پہلا روسی خام تیل بردار جہاز کراچی بندرگاہ پہنچا تھا۔ 183 میٹر لمبے روسی جہاز ’پیور پوائنٹ‘ میں 45 ہزار میٹرک ٹن تیل لدا ہے اور اب جہاز سے روسی تیل کی پاکستان ریفائنری منتقلی شروع کردی گئی ہے۔
تاہم وزیر مملکت مصدق ملک نے غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز سے ٹیلیفون پرگفتگو میں تصدیق کی ہے کہ روسی خام تیل کی ادائیگی چینی کرنسی میں کی گئی ہے اور پہلی درآمد کی ادائیگی حکومت سے حکومت کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ ٹن خام تیل درآمد کرنے کیلئے ادائیگی اپریل میں کردی گئی تھی اور معاہدے کےمطابق 45 ہزار ٹن تیل کراچی پہنچ چکا جبکہ باقی بھی جلد پاکستان پہنچ جائے گا۔
مصدق ملک نے معاہدے کی تجارتی تفصیلات، قیمتوں اور رعایت کے بارے نہیں بتایا۔
ان کا کہنا تھاکہ ہم نے مختلف پروڈکٹس ملا کر چلائی ہیں، کسی بھی صورت میں اس خام تیل کی ریفائننگ سے نقصان نہیں پہنچے گا، ہمیں یقین ہے کہ یہ تجارتی طور پر قابل عمل ہوگا۔
وزیر مملکت کا کہنا تھاکہ جہاز کو آف لوڈ ہونے میں تین دن لگیں گے۔
خبرایجنسی کے مطابق پاکستان کی چینی کرنسی میں ادائیگی امریکی ڈالر کے غلبے والی برآمدی ادائیگیوں کی پالیسی میں اہم تبدیلی ہے۔

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
- 17 گھنٹے قبل

پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غلط استعمال سے انفیکشنز میں اضافہ،رپورٹ
- 17 گھنٹے قبل

ایم کیو ایم کے بانی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ انتقال کر گئیں
- 14 گھنٹے قبل

توہینِ مذہب کیس: یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور
- 20 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی تاجک وزیر ِثقافت سےملاقات، تجارت، توانائی سمیت کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 14 گھنٹے قبل

خصوصی بچوں کی تربیت ، انہیں بااعتماد اور خودمختار بنانا فرض حکومت ِ وقت پر فرض ہے ،وزیراعظم
- 20 گھنٹے قبل

توشہ خانہ ٹو کیس: بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی کو مجموعی طور پر 17،17 سال قید کی سزا
- 2 منٹ قبل

شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا
- 16 گھنٹے قبل
تائی پے کے میٹرو اسٹیشن پر حملہ، 9 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک
- 16 گھنٹے قبل

امریکا میں ٹک ٹاک آپریشنز جلد فروخت ہونیکا امکان،معاہدے پر دستخط
- 18 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی تعاون بڑھانے پر زور
- 20 گھنٹے قبل

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی مقدمے سے بری، اعجاز چودھری، یاسمین راشد، اور دیگر کو 10،10 سال قید کی سزا
- 19 گھنٹے قبل

.webp&w=3840&q=75)









