Advertisement

سعودی عرب کے وزیر خارجہ کی اپنے شامی ہم منصب سے ملاقات

دونوں وزراء نے شام اور خطے کی تازہ صورت حال اور باہمی دلچسپی کے مشترکہ امور پر تبادلہ خیال کیا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jun 13th 2023, 4:33 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سعودی عرب کے وزیر خارجہ کی اپنے شامی ہم منصب سے ملاقات

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے الریاض میں اپنے شامی ہم منصب فیصل المقداد سے ملاقات کی ہے اور ان سے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پربات چیت کی ہے۔

شہزادہ فیصل بن فرحان اور ڈاکٹر فیصل المقداد کے درمیان یہ ملاقات عرب لیگ کے رکن ممالک اور بحرالکاہل کے چھوٹے جزائر پر مشتمل ترقی پذیر ریاستوں کے درمیان دوسرے وزارتی اجلاس کے موقع پر ہوئی ہے۔ اس کی میزبانی سعودی عرب نے کی تھی۔

سعودی وزارتِ خارجہ کے سرکاری اکاؤنٹ پر جاری کردہ ایک ٹویٹ کے مطابق ملاقات میں دونوں وزراء نے شام اور خطے کی تازہ صورت حال اور باہمی دلچسپی کے مشترکہ امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

یہ ملاقات سعودی عرب اور شام کے درمیان تعلقات میں حالیہ گرم جوشی اور شام اور دیگر عرب ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی کے لیے سلسلۂ جنبانی کے بعد ہوئی ہے۔ان میل ملاقاتوں کے نتیجے میں شام کی عرب لیگ میں دوبارہ واپسی ہوئی ہے اور شامی صدر بشارالاسد نے گذشتہ ماہ سعودی عرب میں منعقدہ عرب لیگ کے سربراہ اجلاس میں شرکت کی تھی۔ایک عشرے سے زیادہ عرصے کے بعد شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے انھیں اس عرب سربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دی تھی

Advertisement
خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی

خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی

  • 3 دن قبل
لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی

لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی

  • 4 دن قبل
کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا

کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا

  • 3 دن قبل
بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک

  • 2 دن قبل
مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان

مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان

  • 3 دن قبل
فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد

فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد

  • 3 دن قبل
’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد،  عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت

’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد، عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت

  • 3 دن قبل
وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال

  • 2 دن قبل
پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور

پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور

  • 2 دن قبل
راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل

راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل

  • 2 دن قبل
پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی

پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی

  • 2 دن قبل
اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل

  • 3 دن قبل
Advertisement