پاکستان کی ریفائنری لمیٹڈ ابتدائی طور پر روس سے درآمدہ خام تیل کو صاف کرے گی،وزیر مملکت برائے پٹرولیم


پاکستان کے وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ حکومت نے چینی کرنسی یوآن میں روس سے سستے خام تیل کی خریداری کی ہے۔ یہ ملک کی امریکی ڈالر کے غلبے والی برآمدی ادائیوں کی پالیسی میں ایک اہم تبدیلی ہے۔
اسلام آباد اور ماسکو کے درمیان رواں سال کے اوائل میں طے شدہ بین الحکومتی معاہدے کے تحت روس سے رعایتی خام تیل کا پہلا جہاز اتوار کو جنوبی شہر کراچی پہنچا تھا اوراسے بندرگاہ پر اتارا جا رہا ہے۔
وزیرمملکت مصدق ملک نے برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز سے فون پر بات کرتے ہوئے معاہدے کی تجارتی تفصیل ظاہر نہیں کیں، جس میں قیمت یا پاکستان کو ملنے والی رعایت بھی شامل ہے، لیکن بتایا کہ روس کو رقم کی ادائی چینی کرنسی میں کی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ روس کے ساتھ پاکستان کا یہ پہلا بین الحکومت معاہدہ تھا۔ اس کے تحت پاکستان نے روس سے ایک لاکھ ٹن خام تیل خریدا تھا۔اس میں سے 45 ہزار ٹن خام تیل کراچی کی بندرگاہ پر لنگرانداز ہے جبکہ باقی راستے میں ہے۔ پاکستان نے روس سے یہ خریداری اپریل میں کی تھی۔
پاکستان کی خریداری سے ماسکو کو بھارت اور چین کے علاوہ تیل کی فروخت میں اضافہ کرنے کا ایک نیا موقع مل گیا ہے کیونکہ وہ یوکرین تنازع کی وجہ سے مغرب کی پابندیوں کے پیش نظر اب اپنے تیل کا رُخ دوسری منڈیوں کی طرف موڑ رہا ہے اور پاکستان سے پہلے چین اور بھارت اس سے تیل کے بڑے خریدار بن چکے ہیں۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ پاکستان کی ریفائنری لمیٹڈ (پی آر ایل) ابتدائی طور پر روس سے درآمدہ خام تیل کو صاف کرے گی۔ انھوں نے روس سے شپمنٹ کی خریداری سے قبل اس کے مالی اور تکنیکی طور پرقابل عمل ہونے کے بارے میں آزمائشی جانچ کا حوالہ دیا تھا۔
روس سے رعایتی خام تیل کی درآمد سے پاکستان پر مالی دباؤ میں بھی کمی واقع ہوگی کیونکہ اس کو اس وقت ادائیگیوں کے توازن کے شدید بحران کا سامنا ہے اور اس کو اپنے بیرونی قرضوں کی ادائی میں ناکامی کا خطرہ ہے۔ مرکزی بینک دولت پاکستان کے پاس موجود زرِمبادلہ کے ذخائر چار ہفتوں کی درآمدات کو پورا کرنے کے لیے شاید ہی کافی ہیں

کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا
- 3 دن قبل

پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی
- 2 دن قبل
پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور
- 2 دن قبل

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل
- 3 دن قبل
راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل
- 2 دن قبل
لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی
- 4 دن قبل
’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد، عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت
- 3 دن قبل

فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد
- 3 دن قبل

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
- 2 دن قبل

خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی
- 3 دن قبل
بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک
- 2 دن قبل

مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان
- 3 دن قبل



