اے این ایف کی اسلام آباد ائیرپورٹ سمیت ملک گیر انسداد منشیات کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد
دوحہ جانے والے مسافر سے 187عدد چرس بھرے کیپسولز برآمدکیے گئے


راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے اسلام آباد ائیرپورٹ سمیت ملک گیر انسداد منشیات کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔اے این ایف ترجمان کے مطابق منگل کواسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اہم کارروائی کرتے ہوئے پرواز نمبر PK-287 کے ذریعے دوحہ جانے والے مسافر سے 187عدد چرس بھرے کیپسولز برآمدکیے گئے ۔چرس کا مجموعی وزن 1کلو 372 گرام ہے۔
برآمدہ چرس ملزم کے ٹرالی بیگ میں موجود الیکٹرک ککر میں چھپائی گئی تھی۔اس موقع پر ضلع کُرم کا رہائشی ملزم گرفتارکیا گیا ۔دریں اثناباڑہ خیبر کے غیر آباد علاقے سے 10 کلو چرس برآمدکی گئی ۔اسی طرح خیبر ضلع جنوبی کے قریب پلاسٹک کے تھیلے سے 2 کلو آئس برآمدکی گئی۔ایک الگ کارروائی میں شیر شاہ ٹول پلازہ ملتان کے قریب مسافر بس میں موجود دو مسافروں سے 12کلو چرس برآمدکی گئی اورقلع سیف اللہ کی رہائشی خاتون سمیت دو ملزم گرفتارکیے گئے۔
سیالکوٹ میں واقع نجی کوریئر آفس میں پارسل سے 10کلو 60 گرام مشکوک مواد برآمدکیا گیا ۔یہ منشیات 4عدد جائے نمازوں میں چھپائی گئی تھی۔ مذکورہ پارسل آسٹریلیا بھیجا جانا تھا۔گلستان کالونی فیصل آباد کے قریب 2 گاڑیوں کی ڈگی میں چھپائی گئی 201کلو 600 گرام چرس برآمدکرکےمردان اور پشاور کے رہائشی 3 ملزمان گرفتارکیے گئے ۔دالبندین کے غیر آباد علاقے میں پتھروں کے نیچے چھپائی گئی 30 کلو افیون برآمدکی گئی ۔

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 2 days ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 days ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 2 days ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 12 hours ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 3 days ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 18 hours ago

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 15 hours ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 17 hours ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 18 hours ago

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 2 days ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 16 hours ago






