عادل راجا کو اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی پر گرفتار کیا گیا ہے


یوٹیوبر عادل راجہ کو لندن میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق عادل راجا کو اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی پر گرفتار کیا گیا ہے۔
قبل ازیں، اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ پاک فوج اور آرمی چیف کے خلاف بیان بازی پر عادل راجہ کے خلاف لندن پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔پولیس کی جانب سے ان کو جاری نوٹس میں کہا گیا تھا کہ آپ نے یوٹیوب اور ٹویٹر پر برطانوی قوانین کی خلاف وزری کی ہے ، فوری طور پر پیش ہو کر اپنا موقف واضح کریں۔
واضح رہے کہ اسلام آباد کے علاقے جی الیون کے رہائشی محمد اسلم کی درخواست پر بیرون ملک مقیم چار افراد کے خلاف غداری اور بغاوت پر اکسانے کی دفعات کے تحت تھانہ رمنا میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔جس میں صحافی شاہین صہبائی ، وجاہت ایس خان ، سید حیدر رضا مہدی اور عادل فاروق راجہ کو نامزد کیا گیا ہے۔
مقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ان 4 افراد نے بیرون ملک بیٹھ کر پاکستان کے اندر عوام کو اداروں کے خلاف اکسانے اور حالات کو خراب کرنے کی کوشش کی ہے۔ مقدمے میں دہشتگردی اور غداری کی دفعات شامل کی گئی ہیں
ناروے کے بادشاہ کا 89 سال کی عمر میں انتقال
- 3 دن قبل
امریکی پابندیوں، بحری ناکہ بندی سے ایرانی تجارت 35 فیصد سکڑ گئی، صدر مسعود پزشکیان
- 2 دن قبل

وزیراعظم کا پاکستان، سعودی عرب کے درمیان اقتصادی و زرعی تعاون بڑھانے پر زور
- 3 دن قبل
لارڈز ٹیسٹ کا دوسرا روز: انگلینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم 110 رنز پر ڈھیر
- 2 دن قبل

ملک میں سونا اچانک سستا، قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل
ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
- 3 دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹریز واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں کا جائزہ لیا
- 2 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ہارورڈ بزنس سکول کے طلبہ کے وفد کی ملاقات
- 3 دن قبل
انسپکٹر جمشید پر بننے والی فلم کا پہلا ٹریلر جاری
- 2 دن قبل
لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی
- 15 گھنٹے قبل

پی کے 404: 37 سال سے لاپتہ طیارے کا راز برقرار
- 2 دن قبل

پمز آتشزدگی: وزیراعظم نے ایگزیکٹو ڈائریکٹرسمیت 8 افرادکو معطل کردیا، فوجداری کارروائی کی ہدایت
- ایک دن قبل


