کھارو چن اور شاہ بندر کے علاقے خطرے کی زد میں ہیں


کراچی: سمندری طوفان بپرجوئے کے پیش نظر کیٹی بندر میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ، کھارو چن کے متعدد دیہات زیر آب آگئے۔
تفصیلات کے مطابق بدین کے ساحلی علاقوں میں پانی ماہی گیروں کی بستی کے قریب آگیا، کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں پانی کی سطح کئی فٹ تک بلند ہوگئی جب کہ ٹھٹھہ، سجاول اور بدین کے ساحلی علاقوں میں بارش اور تیز ہواؤں کے باعث ہائی ٹرانسمیشن لائن کے کھمبے گر گئے جس سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
دوسری جانب طوفان کی آمد سے قبل کیٹی بندر شہر کو خالی کرالیا گیا جب کہ بدین، سجاول کے ساحلی علاقوں سے بھی انخلاء شروع کردیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج (بدھ) صبح 10 بجے سے دوپہر 12 بجے تک کا وقت سجاول کی طرح انتہائی پرخطر ہے۔ جاتی، کھارو چن اور شاہ بندر کے علاقے خطرے کی زد میں ہیں۔
سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ سندھ کی ساحلی پٹی سے 22 ہزار 260 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 11 hours ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- a day ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 days ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 6 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- a day ago

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 8 hours ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- a day ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 9 hours ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 12 hours ago

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 2 days ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- a day ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 11 hours ago







