نیشنل گرڈ پاکستان کا بجلی کے ترسیلی نظام کو مضبوط بنانے کیلئے 100 ارب روپے کے صکوک پروگرام کا منصوبہ
یہ منصوبہ بجلی ترسیل کے اہم منصوبوں کے لیے طویل مدتی مالی وسائل کے حصول، گرڈ کے نظام کی قابلِ اعتماد کارکردگی کو بہتر بنانے اور ملک میں بجلی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے نیشنل گرڈ کی وسیع تر حکمت عملی کا حصہ ہے


لاہور: نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ، بجلی ترسیل کے قومی نظام کی توسیع اور جدید کاری کے لیے شرعی اصولوں کے مطابق صکوک پروگرام کے ذریعے 100 ارب روپے تک فنڈز حاصل کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔
اس اقدام کے تحت نیشنل گرڈ پاکستان نے مجوزہ صکوک کے اجراء کی ساخت مرتب کرنے اور اس کے انتظامات کے لیے لیڈ منیجرز کی تقرری کی غرض سے حال ہی میں اشتہار (RFP) جاری کر دیا ہے۔
یہ منصوبہ بجلی ترسیل کے اہم منصوبوں کے لیے طویل مدتی مالی وسائل کے حصول، گرڈ کے نظام کی قابلِ اعتماد کارکردگی کو بہتر بنانے اور ملک میں بجلی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے نیشنل گرڈ کی وسیع تر حکمت عملی کا حصہ ہے۔
مجوزہ پروگرام کی ایک اہم خصوصیت یہ ہے کہ نیشنل گرڈ حکومتِ پاکستان کی ضمانت پر انحصار کیے بغیر اپنی مالی حیثیت اور استعداد کی بنیاد پر سرمایہ حاصل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ یہ اقدام سرکاری شعبے کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے لیے مالی خودمختاری اور مارکیٹ پر مبنی مالی وسائل تک رسائی کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت ہے۔ پاکستانی روپے میں فنڈز حاصل کرنے کے ذریعے نیشنل گرڈ کا مقصد غیر ملکی کرنسی میں قرض لینے سے وابستہ خطرات کو بھی کم کرنا ہے کیونکہ کمپنی کی آمدنی کا بڑا حصہ مقامی کرنسی میں حاصل ہوتا ہے۔
مجوزہ صکوک پروگرام کے تحت مجموعی طور پر 100 ارب روپے تک فنڈز حاصل کیے جائیں گے جبکہ ابتدائی اجراء 20 ارب روپے تک متوقع ہے۔ اس پروگرام کو عوامی سطح پر پیش کرنے اور سٹاک ایکسچینج میں لسٹ کروانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے جبکہ منصوبوں کی ضروریات اور مارکیٹ کے حالات کے مطابق مختلف مراحل میں مزید فنڈز حاصل کیے جائیں گے۔ حتمی مالیاتی ڈھانچے اور ضروری منظوریوں سے مشروط صکوک کی واپسی کی مدت 10 سال تک ہو سکتی ہے۔
اس پروگرام سے بینکوں، اسلامی مالیاتی اداروں، پنشن فنڈز، انشورنس کمپنیوں، میوچل فنڈز اور دیگر سرمایہ کاروں کے لیے سرمایہ کاری کے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔ اس پروگرام کے ذریعے انفرادی پاکستانی شہریوں کو بھی ایک ایسے شرعی اصولوں کے مطابق مالیاتی سرمائے میں سرمایہ کاری کا موقع مل سکتا ہے جو ملک کے بجلی کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں معاون ثابت ہوگا۔
صکوک پروگرام سے نیشنل گرڈ کے سرمایہ کاری پروگرام کی معاونت کے ساتھ ساتھ پاکستان کی مقامی قرضہ مارکیٹ کی ترقی میں بھی مدد ملنے کی توقع ہے جس سے مقامی سرمایہ کاری کے ذریعے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے لیے طویل مدتی مالی وسائل کے حصول کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔ صکوک کا اجراء نیشنل گرڈ پاکستان کے لیے ایک وسیع اور ترقی کرتی ہوئی سرمایہ کار برادری تک رسائی، اپنی مالیاتی حیثیت کو مزید مستحکم کرنے اور اسلامی کیپٹل مارکیٹ میں طویل مدتی موجودگی قائم کرنے کا ایک مؤثر موقع ہے۔
منیجنگ ڈائریکٹر نیشنل گرڈ انجینئر الطاف حسین ملک نے اس حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان کو اپنی مستقبل کی توانائی ضروریات پوری کرنے کے لیے بجلی کے مضبوط اور زیادہ قابلِ اعتماد ترسیلی نظام کی ضرورت ہے۔ اس مقصد کے لیے خاطر خواہ سرمایہ کاری اور پائیدار، طویل مدتی مالی وسائل تک رسائی ناگزیر ہے۔ ہمارا مجوزہ 100 ارب روپے کا صکوک پروگرام پاکستان کی اپنی کیپٹل مارکیٹ سے مالی وسائل حاصل کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے جو نیشنل گرڈ کی مالیاتی استعداد پر مبنی ہوگا اور اس کے لیے حکومتی ضمانت پر انحصار نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی روپے میں قرض حاصل کرنے کے ذریعے ہمارا مقصد زرِ مبادلہ کے خطرات کو کم کرنا ہے، جبکہ مقامی اداروں اور انفرادی سرمایہ کاروں کے لیے سرمایہ کاری کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ صکوک پروگرام بین الاقوامی ترقیاتی شراکت داروں اور ملکی بینکوں سے حاصل ہونے والی مالی معاونت کا تکمیلی ذریعہ ثابت ہوگا جبکہ پاکستان کے قومی ترسیلی نظام کی مسلسل توسیع اور جدید کاری میں بھی معاونت کرے گا۔
چیف فنانشل آفیسر نیشنل گرڈ، محمد عامر خان نے کہا کہ صکوک پروگرام نیشنل گرڈ کی اس وسیع تر حکمت عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد کیپٹل مارکیٹ، ملکی مالیاتی اداروں اور دیگر متبادل ذرائع سے مالی وسائل کے حصول کو متنوع بنانا ہے جبکہ بین الاقوامی ترقیاتی شراکت داروں کی معاونت بھی اس حکمت عملی کا حصہ رہے گی۔
نیشنل گرڈ کی مضبوط مالیاتی بنیاد اور مستحکم مالیاتی منظرنامہ اپنی مالی استعداد کی بنیاد پر سرمایہ حاصل کرنے، مالیاتی خطرات کو متنوع بنانے اور پاکستان کے بجلی کے ترسیلی نظام کی طویل مدتی سرمایہ کاری کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرتے ہیں۔

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی
- 13 دن قبل

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں
- 13 دن قبل

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا
- 13 دن قبل
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا
- 13 دن قبل

متروکہ وقف املاک بورڈ کے 359ویں اجلاس کا دوسرا روز، 13 اہم ایجنڈا آئٹمز زیر بحث
- 5 منٹ قبل

شعیب ایوب بٹالوی کی موٹیویشنل تقریر نے حاضرین کے دل جیت لیے
- 18 منٹ قبل

پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا
- 12 دن قبل

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی
- 12 دن قبل

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج
- 13 دن قبل

راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد
- 12 دن قبل

دورہ میران شاہ: آرمی چیف کا دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرنے کے عزم کا اظہار
- 28 منٹ قبل

وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ
- 12 دن قبل




