15 اپریل کو تنازعہ شروع ہونے کے بعد سےلوگ سوڈان کے اندر اور باہر محفوظ مقامات کی طرف بھاگ رہے ہیں


خرطوم: سوڈان میں مسلح جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد 958 تک پہنچ گئی ہے۔
چینی خبررساں ادارے کے مطابق سوڈانی ڈاکٹرز یونین نے میڈیا کو بتایا کہ سوڈانی مسلح افواج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان مسلح تصادم میں شہریوں کی ہلاکتوں کی تعداد 958 ہو گئی ہے۔
اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور نے جاری رپورٹ میں بتایا ہے کہ 15 اپریل کو تنازعہ شروع ہونے کے بعد سے 1.9 ملین سے زیادہ لوگ سوڈان کے اندر اور باہر محفوظ مقامات کی طرف بھاگ رہے ہیں۔
دریں اثنا 6 جون تک سوڈان کے اندر 1.4 ملین اندرونی طور پر بے گھر ہوئے اور 8 جون تک تقریباً 460,000 افراد جن میں پناہ گزین، پناہ کے متلاشی اور واپس آنے والے شامل ہیں، پڑوسی ممالک میں داخل ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ سوڈانی جن ممالک میں داخل ہوئے ہیں ان میں وسطی افریقی جمہوریہ، چاڈ، مصر، ایتھوپیا اور جنوبی سوڈان شامل ہیں۔

استاد حامد علی خاں کا نیا پنجابی گانا ریلیز
- 2 days ago
ناروے کے بادشاہ کا 89 سال کی عمر میں انتقال
- 18 hours ago

پاکستان اور کویت کا باہمی دفاعی تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago
انسپکٹر جمشید پر بننے والی فلم کا پہلا ٹریلر جاری
- 12 hours ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا امن مشن کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے، طاہراشرفی
- a day ago
ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
- 17 hours ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ہارورڈ بزنس سکول کے طلبہ کے وفد کی ملاقات
- 18 hours ago
لارڈز ٹیسٹ کا دوسرا روز: انگلینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم 110 رنز پر ڈھیر
- 12 hours ago

وزیراعظم کا پاکستان، سعودی عرب کے درمیان اقتصادی و زرعی تعاون بڑھانے پر زور
- 18 hours ago

فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا: ترجمان دفتر خارجہ
- 2 days ago

یاسرحسین کا لاہورمیں فیملی تھیٹرکوفروغ دینے پرزور
- 2 days ago
ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago

