Advertisement

لاہور،سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے 16 رکنی پاکستانی کرکٹ سکواڈ کا اعلان

شاہین آفریدی کی واپسی،محمد حریرہ اور عامر جمال بھی شامل

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jun 17th 2023, 8:26 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
لاہور،سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے 16 رکنی پاکستانی کرکٹ سکواڈ کا اعلان

لاہور: سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ہفتے کے روز پاکستانی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔ چیف سلیکٹر ہارون رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے 16 رکنی قومی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کیا۔ شاہین آفریدی دوبارہ ٹیسٹ سکواڈ کا حصہ ہوں گے جبکہ محمد حریرہ اور عامر جمال کو پہلی بار ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ16رکنی قومی ٹیسٹ سکواڈ میں بابراعظم ( کپتان ) ،محمد رضوان (نائب کپتان و وکٹ کیپر)،عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد ،حسن علی، امام الحق، محمد حریرہ، محمد نواز، نسیم شاہ، نعمان علی، سلمان علی آغا، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، سعود شکیل، شاہین آفریدی اور شان مسعود شامل ہیں جبکہ مورنے مورکل بولنگ کوچ ہوں گے۔ان کا کہناتھا کہ سری لنکا کے خلاف ہونے والی دو ٹیسٹ میچوں کی یہ سیریز دراصل تیسری آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان ٹیم کی پہلی سیریز ہوگی۔

ہارون رشید نے بتایا کہ ٹیم کا انتخاب سری لنکا کی کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے جس میں چار سپنرز ،چار فاسٹ بالرز ،چھ مستند بیٹسمین اور دو وکٹ کیپرز شامل ہیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی کو ٹیسٹ میچوں میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے کے لیے صرف ایک وکٹ درکار ہے،شاہین شاہ آفریدی کے 3دسمبر 2018کو ٹیسٹ ڈیبیو کے بعد سے کوئی بھی پاکستانی بائولر ان سے زیادہ وکٹیں نہیں لے سکا ۔

Advertisement
بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

  • ایک دن قبل
پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

  • 2 دن قبل
دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

  • ایک گھنٹہ قبل
ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست،  فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا

  • ایک دن قبل
ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

  • ایک دن قبل
کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

  • ایک دن قبل
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

  • 19 منٹ قبل
حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

  • ایک دن قبل
کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

  • ایک دن قبل
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

  • 4 گھنٹے قبل
Advertisement