ایران میں سعودی سفارت خانہ عید کے بعد کام شروع کر دے گا

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے تہران میں اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات کی اور ان سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی بحالی کے بعد ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شہزادہ فیصل نے ان مذاکرات کو 'مثبت' قرار دیتے ہوئے کہا کہ بات چیت میں اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کی ضرورت پر زور دیا گیا، امید ہے کہ تہران کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان علاقائی سلامتی، خاص طور پر میری ٹائم نیوی گیشن کی سلامتی پر تعاون کی اہمیت کا حوالہ دیا کہ تمام علاقائی ممالک کے درمیان تعاون کی اہمیت کو اجاگر کرنا چاہتے ہیں اور اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ یہ خطہ بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں سے پاک ہو۔
اس موقع پر حسین امیرعبداللہیان نے کہا کہ دونوں فریقوں نے ’’مشترکہ اقتصادی، سیاسی اور سرحدی کمیٹی‘‘ کے قیام پر غور کیا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب اور ایران نے مارچ میں چین کی ثالثی میں دوطرفہ تعلقات کی بحالی کا معاہدہ طے کیا تھا۔اس کے بعد کسی اعلیٰ سعودی عہدہ دار کا ایران کا یہ پہلا دورہ ہے۔
اس معاہدے کے تحت الریاض اور تہران نے ایک دوسرے کے علاقوں میں سفارت خانے اور قونصل خانے دوبارہ کھولنے اور 20 سال قبل طے شدہ سکیورٹی اور اقتصادی تعاون کے معاہدے پر عمل درآمد پر اتفاق کیا تھا۔
سعودی عرب نے 2016 میں تہران میں اپنے سفارت خانے اور مشہد میں قونصل خانے پر حکومت کے حامی مظاہرین کے حملے کے بعد ایران کے ساتھ تعلقات منقطع کر دیے تھے۔
ایران نے رواں ماہ کے اوائل میں الریاض میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا تھا۔ سعودی عرب نے ابھی تک یہ نہیں بتایا ہے کہ وہ تہران میں اپنا سفارت خانہ کب کھولے گا، غیر ملکی میڈیا کے مطابق تہران میں سعودی سفارت خانہ اور مشہد میں قونصل خانہ،دونوں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے بعد دوبارہ کام شروع کردیں گے

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 16 گھنٹے قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 16 گھنٹے قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- ایک دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 16 گھنٹے قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 11 گھنٹے قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 2 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 13 گھنٹے قبل





