پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا عندیہ دے دیا۔

ایک انٹرویو میں ان کا کہنا ہے کہ سنجیدگی سے سوچ رہا ہوں سیاست چھوڑ دوں،جمہوریت،رول آف لاء اور لوگوں کیلئے کچھ نہیں کر پا رہا۔
اپنے والد کی گرفتاری پر انہوں نے کہا کہ والد پر کوئی مقدمہ نہیں تھا انہیں سیاست چھوڑے ہوئے بھی 15 برس بیت گئے،پولیس والے میرے بھائی کا پوچھ رہے تھے پھر والد کو لے گئے۔
اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاید اس کی ایک وجہ پی پی کی میٹنگ میں پی ٹی آئی سے اتحادی کی بات کرنا تھی،میں نے پارٹی میٹنگ میں کہا تھا ن لیگ کے بجائے پنجاب میں پی ٹی آئی سے اتحاد کا زیادہ فائد ہو گا،اب تو ہر بات ریکارڈ ہو جاتی ہے اس لیے میری یہ بات بھی حکومت تک پہنچی ہو گی۔
ندیم افضل چن نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کی میٹنگ میں اکثریت نے اکتوبر میں الیکشن کی رائے دی،پیپلز پارٹی تو انتخابات چاہتی ہے،دوسری اتحادی جماعتیں الیکشن نہیں چاہتیں۔
انہوں نے تحریک انصاف چھوڑنے والوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے تین سال پہلے تحریک انصاف چھوڑی لیکن ابھی پی ٹی آئی میں ہوتا تو نہ چھوڑتا،جس طرح پی ٹی آئی رہنما بھاگ رہے ہیں میں نہ بھاگتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پرویز الٰہی کے ساتھ انکی عمر اور بیماری کے حساب سے ایسا سلوک نہیں ہونا چاہیے،محسن نقوی بے بس ہیں تگڑے وزیراعلٰی نہیں ہیں۔ پنجاب میں بیوروکریسی کی زیادہ چل رہی ہے اور وہ ن لیگ کی ہے،ساری بیورو کریسی کو ہدایات ہیں کہ صرف ن لیگ کے کام کرنے ہیں۔اس وقت وفاقی حکومت اور پنجاب کی بیوروکریسی کا گٹھ جوڑ ہے۔

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 days ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 2 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 16 hours ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 17 hours ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 12 hours ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- a day ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 14 hours ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 17 hours ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 14 hours ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago



