Advertisement

گیارہ لاکھ سے زیادہ عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے

بری، بحری اور فضائی راستوں سے عازمین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے،سیکرٹری سعودی وزارت حج وعمرہ

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jun 18th 2023, 7:14 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
گیارہ لاکھ سے زیادہ عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے

گیارہ لاکھ سے زیادہ عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت حج وعمرہ کے سیکرٹری محمد البیجاوی نے کہا ہے کہ مختلف ممالک سے اب تک11لاکھ سے زائد عازمین حج مملکت پہنچ چکے ہیں۔ وزارت حج وعمرہ کے سیکرٹری نے مزید کہا کہ ’بری، بحری اور فضائی راستوں سے عازمین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب بری راستے کے ذریعے سنیچر تک 25 ہزار سے زائد عازمین مملکت آئے جبکہ ان کی آمد کا سلسلہ آئندہ چند دنوں تک جاری رہے گا۔سیکرٹری حج وعمرہ نے کہا کہ مختلف ممالک سے براہ راست مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرآنے والے عازمین کی تعداد 6 لاکھ سے زیادہ ہے۔

گزشتہ روز جمعہ تک 7 لاکھ سے زائد عازمین مدینہ منورہ آئے جن میں سے بیشترمسجد نبوی کی زیارت کے بعد مکہ مکرمہ روانہ ہوگئے۔اس وقت مدینہ منورہ میں مجموعی طورپرایک لاکھ 47 ہزار عازمین موجود ہیں جبکہ ان کی آمد کا سلسلہ چند دن مزید جاری رہے گا۔ علاوہ ازیں سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ اب تک فضائی اور بحری راستوں سے چھ لاکھ 61 ہزار 346 حج زائرین مدینہ منورہ پہنچے ہیں

Advertisement
حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

  • 10 گھنٹے قبل
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 3 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • ایک دن قبل
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • ایک دن قبل
پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

  • ایک دن قبل
ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست،  فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا

  • 11 گھنٹے قبل
کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

  • 8 گھنٹے قبل
پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

  • ایک دن قبل
ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

  • 11 گھنٹے قبل
کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

  • 7 گھنٹے قبل
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • ایک دن قبل
بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

  • 6 گھنٹے قبل
Advertisement