آذربائیجان سے ایل این جی کی درآمد سے پاکستان کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے، کوآرڈینیٹر وفاقی ٹیکس محتسب
ایل این جی سے بجلی کی پیداوار کیلئے فرنس آئل یا ڈیزل جیسے مہنگے اور غیر مستحکم ایندھن پر انحصار کم ہو گا، کاشف یونس


وفاقی ٹیکس محتسب کے کوآرڈینیٹر مہر کاشف یونس نے کہا ہے کہ آذربائیجان سے ایل این جی کی درآمد سے پاکستان کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
اسٹریٹجک تھنک ٹینک گولڈ رنگ اکنامک فورم کے زیراہتمام منعقدہ ’پاکستانی معیشت پر درآمدی ایل این جی کے اثرات‘ کے موضوع پر ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ اثرات مختلف عوامل پر منحصر ہوں گے جن میں درآمدی حجم، قیمتوں کے تعین کا طریقہ کار، توانائی پالیسی اور مجموعی انرجی مکس شامل ہیں۔
ہر کاشف یونس نے کہا کہ آذربائیجان سے ایل این جی درآمد کر کے پاکستان کو اپنے توانائی ذرائع کو متنوع بنانے میں مدد مل سکتی ہے اور اس سے بجلی کی پیداوار کیلئے فرنس آئل یا ڈیزل جیسے مہنگے اور غیر مستحکم ایندھن پر انحصار کم ہو گا جبکہ انرجی مکس زیادہ متوازن اور انرجی سکیورٹی بہتر ہو گی اور عالمی منڈی میں پٹرولیم کی قیمتوں کے اتار چڑھائو کے اثرات کم ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایل این جی سے اشیا و زرعی اجناس کے پیداواری اور نقل و حمل کے اخراجات کم ہوں گے جس سے مختلف شعبوں کو فائدہ پہنچ سکتا ہے اور قیمتیں کم ہو سکتی ہیں۔ مہر کاشف یونس نے کہا کہ اس سے بجلی پیدا کرنے کے نئے منصوبے لگانے اور بجلی کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے میں مدد مل سکتی ہے اور بجلی کی دستیابی میں اضافہ صنعتی، کاروباری اور معاشی سرگرمیوں میں مدد ملے گی جس سے عام آدمی کا معیار زندگی بھی بہتر ہو گا۔
اس سے تجارتی خسارے اور بیرونی ادائیگیوں کا توازن بہتر اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تجارت سے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان اقتصادی و سفارتی تعلقات مزید بہتر ہوں گے اور توانائی کی شراکت داری کو متنوع بنانے سے کسی ایک ذریعہ یا خطے پر انحصار بھی کم ہو گا۔ تاہم اس کا انحصار بنیادی ڈھانچے، پالیسی، ماحولیاتی خدشات، مارکیٹ کی حرکیات، اور طویل مدتی معاہدوں پر ہوگا

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 days ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- a day ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 8 hours ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 9 hours ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 11 hours ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- a day ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- a day ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 11 hours ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- a day ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 6 hours ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 11 hours ago






