کراچی میئر انتخاب،جماعت اسلامی کا الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کرنے کا اعلان
پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت نے کراچی کی عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،امیر جماعت اسلامی


جماعت اسلامی نے کراچی میئر کے انتخاب کے معاملے پر الیکشن کمیشن کے مرکزی دفتر کے باہر احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ الیکشن کمیشن جماعت اسلامی کی درخواست پر کوئی جواب نہیں دے سکا، اس الیکشن کے بعد الیکشن کمیشن نے اپنا وقار ختم کردیا، 23 جون کو اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے مرکزی دفتر کے سامنے عوامی احتجاج ہوگا
منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی اسراج الحق نے کہا ہے کہ طویل جدوجہد کے بعد کراچی میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد ہوا، کراچی کے عوام نے جماعت اسلامی پر اعتماد کیا، لوگوں نے سیاست سے بالاتر ہوکر ترازو پر ٹھپہ لگایا، کراچی کے عوام نے شہر کے حقوق کی خاطر ہم پر اعتماد کیا۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پھر الیکشن کے نام پر سلیکشن دیکھی گئی، 15 جون کو 30 ممبران غائب کیے گئے، پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت نے کراچی کے عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا، یہ الیکشن پیپلز پارٹی نے نہیں جیتا، یہ اغوا برائے تاوان کی طرح کارروائی کی گئی ہے، جمہوریت کو کراچی کی گلیوں میں دفنانے کی کوشش کی گئی۔
سراج الحق نے کہا پاکستان فساد اور افراتفری کا شکار ملک ہے، ان پارٹیوں کی وجہ سے آئینی، معاشی اور سیاسی بحران ہے، آپ یہ مینڈیٹ ہضم نہیں کر سکیں گے، ہم عدالتوں اور گلیوں، چوراہوں میں آپ کا پیچھا کریں گے، ہم کراچی کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، ہر صورت میں چوری کرنے والوں سے چوری کا مال لے کر عوام کو واپس کریں گے۔

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- a day ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 hours ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 5 hours ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 6 hours ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 8 hours ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- a day ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- a day ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- a day ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 8 hours ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 8 hours ago



