Advertisement
پاکستان

ایک نئی جماعت کو حکومت کی اتحادی بننے کی ضرورت نہیں ہے:عاشق فردوس

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپنی جماعت کے پلیٹ فارم سے ملکی مفادات کا تحفظ کرینگے۔ ایک نئی جماعت کو حکومت کی اتحادی بننے کی ضرورت نہیں ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jun 19th 2023, 12:23 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایک نئی جماعت کو حکومت کی اتحادی بننے کی ضرورت نہیں ہے:عاشق فردوس

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عوام کے ساتھ ملک کو مستحکم اور مسائل کو حل کرنا ہے جو ہمارا مقصد اور اولین ترجیح ہے، ہمیں عوام کیلیے امید اور روشنی کی کرن پیدا کرنی ہے، ہماری جماعت نفرتوں کا خاتمہ کرنے آئی ہے۔

عوامی مسائل اور مشکلات کے حل کا لائحہ عمل بنایا جائے گا، استحکام پارٹی ملک میں شدت پسندی کو ختم کرنے کیلیے کام کرے گی، معاشی اور سیاسی محاذ پر جاری عدم استحکام کے خاتمے کیلیے کام کریں گے۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم لوگ مسائل کو لے کر تنقید تو کرتے ہیں مگر حل نہیں بتاتے، استحکام پارٹی چند دنوں میں باضابطہ اپنا منشور دے گی۔

حکومت کے ساتھ تو پہلے ہی 13 جماعتیں موجود ہیں، ایک نئی جماعت کو حکومت کی اتحادی بننے کی ضرورت نہیں ہے، استحکام پارٹی عوام کی ترجمانی کرے گی۔

ہماری پہلی پریس کانفرنس میں 100 سے زائد ٹکٹ ہولڈرز موجود تھے اور ان ٹکٹ ہولڈرز کے ساتھ کارکنان بھی ہیں، آئندہ ہفتے ہماری پارٹی میں کھڑکی توڑ انٹریاں نظر آئیں گی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنہوں نے 160 کی اسپیڈ پر گاڑی چلائی وہ سیاسی وینٹی لیٹر پر چلے گئے، سیاست میں ہر بال پر چھکا نہیں مارا جاتا بلکہ ہم بال ٹو بال کھیلیں گے، جنہوں نے ’کلاں ہی کافی آں‘ کا نعرہ لگایا ان کا حال سب نے دیکھ لیا۔

Advertisement
حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

  • 7 گھنٹے قبل
ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست،  فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا

  • 8 گھنٹے قبل
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 3 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • ایک دن قبل
بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

  • 3 گھنٹے قبل
ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

  • 8 گھنٹے قبل
پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

  • ایک دن قبل
کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

  • 4 گھنٹے قبل
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • ایک دن قبل
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • ایک دن قبل
پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

  • ایک دن قبل
کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

  • 5 گھنٹے قبل
Advertisement