اینٹی نارکوٹکس فورس کی انسداد منشیات کارروائیاں ، بھاری مقدار میں منشیات برآمد ،6 ملزمان گرفتار
گوجرانوالہ کا رہائشی مُلزم گرفتارکیا گیا


راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے انسداد منشیات کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے6 ملزمان گرفتارکر لیے۔
اے این ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جاری بیان کے مطابق اے این ایف نے تازہ آ پریشنز کے دوران فیض آباد اسلام آباد میں ملزم سے 140 نشہ آور گولیاں برآمد کرکےمردان کا رہائشی مُلزم گرفتارکر لیا۔ٹھوکر نیاز بیگ لاہور کے قریب ایک گاڑی سے 14کلو 400 گرام افیون اور 15کلو 600 گرام چرس برآمد کی گئی،برآمدہ منشیات گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی۔ اس موقع پرگوجرانوالہ کا رہائشی مُلزم گرفتارکیا گیا۔
ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران ملزم سے 1 کلو 821گرام چرس برآمدکی گئی،برآمدہ منشیات ملزم نے بیگ میں چھپائی ہوئی تھی ۔ بنوں کا رہائشی یہ مُلزم ابوظہبی کے لئے روانہ ہو رہا تھا۔دریں اثنا جیوانی سے کراچی منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مسافر بس سے کراچی اور گوادر کے رہائشی ملزمان سے 4کلو 75 گرام ویڈ برآمدکی گئی۔
جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر ایک کارروائی میں کراچی کے رہائشی ملزم کی جانب سے سری لنکا بھیجے جانے والے پارسل سے 1کلو 50 گرام آئس برآمدکی گئی، برآمدہ منشیات ہاکی کی 10گیندوں میں چھپائی گئی تھی۔

قیام امن میں پاکستان کا تاریخی کردار،طاہر اشرفی کا خطبہ جمہ میں عسکری و سول قیادت کو زبردست خراجِ تحسین
- 4 hours ago

خیبرپختونخوا کا 2122 ارب کا بجٹ پیش، تنخواہ و پنشن میں 7 فیصد اضافہ ،کم سے کم اجرت 45 ہزار مقرر
- an hour ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
- 2 hours ago

ورلڈ کپ کے دوران سفری پابندیاں،ایرانی فٹبال فیڈریشن کا فیفا سے رجوع کرنے کا اعلان
- 3 hours ago

معاہدے کا کمزور فریق واشنگٹن نہیں بلکہ تہران ہے، ایران کو کوئی مالی رعایت نہیں دیں گے،ٹرمپ
- 6 minutes ago

طالبان رجیم کا کے پی اوربلوچستان میں مبینہ داعش کیمپس کو ڈرونز سے نشانہ بنانےکا پروپیگنڈا بے نقاب
- 3 hours ago

لبنان میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا
- 40 minutes ago

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی تفصیلات سوشل میڈیا پر جاری کردیں
- 3 hours ago

خریداروں کیلئے خوشخبری، سونا یکدم کئی ہزار روپے سستا ہو گیا،نئی قیمت کیا ہو گئی؟
- 3 hours ago

خراب شہرت رکھنے والا جج عدالتی منصب پر برقرار نہیں رہ سکتا،سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ
- 29 minutes ago

ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کے 2 ساتھی جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- an hour ago

معاہدے کی خلاف ورزی یا غیر ضروری مطالبات مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو سخت جواب دیا جائے گا،قالیباف
- 24 minutes ago





