Advertisement

فلسطین میں یہودی بستیوں کی تعمیر جاری رکھیں گے،اسرائیلی وزیر خزانہ

امریکی دباؤ کے باوجود مقبوضہ مغربی کنارے میں ہزاروں عمارتوں کی تعمیر کے اجازت نامے منظور کئے گئے ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jun 19th 2023, 5:55 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
فلسطین  میں یہودی بستیوں کی تعمیر جاری رکھیں گے،اسرائیلی وزیر خزانہ

اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کی زیر قبضہ اراضی پر یہودی بستیوں کو مضبوط کرنے کی پالیسی جاری ہے۔ انہوں نے مزید بستیوں کی تعمیر جاری رکھنے کا کہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اپنے بیان میں وزیر خزانہ ے کہا ہم بستیوں کی تعمیر جاری رکھیں گے اور ان بستیوں کی زمین پر اسرائیلی کنٹرول کو مضبوط کریں گے۔ سموٹریچ وزارت خزانہ کے ساتھ سکیورٹی کے فرائض بھی سرانجام دیتے ہیں۔

اسرائیل کی قومی مذہبی حکومت نے آج یہودی بستیوں کی توسیع کو روکنے کے لیے امریکی دباؤ کے باوجود مقبوضہ مغربی کنارے میں ہزاروں عمارتوں کے اجازت نامے منظور کرنے کے منصوبے تیار کرلیے۔ یاد رہے واشنگٹن ان منصوبوں کو امن کی راہ میں رکاوٹ قرار دیتا ہے۔

مغربی کنارے کے مختلف حصوں میں 4 ہزار 560 ہاؤسنگ یونٹس کی منظوری کا منصوبہ بنایا گیا ہے، یہ منصوبہ اگلے ہفتے کے اسرائیلی سپریم پلاننگ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کرلیا گیا ہے۔ یاد رہے صرف ایک ہزار 332 ہاؤسنگ یونٹس ہی حتمی منظوری کے لیے تیار ہیں، باقی یونٹس ابھی ابتدائی منظوری کے مراحل سے گزر رہے ہیں۔

دوسری جانب فلسطینی اتھارٹی نے اسرائیل کے اس فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ مشترکہ اقتصادی کمیٹی کے اجلاس کا بائیکاٹ کرے گی۔ یہ اجلاس آج پیر کو ہو رہا ہے۔

غزہ کی پٹی پر 2007 سے حکمرانی کرنے والی حماس نے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نوآبادیاتی، یہودیت سازی کے منصوبے ہماری سرزمین پر قبضے کو قانونی حیثیت نہیں دے سکتے۔ فلسطینی عوام تمام دستیاب ذرائع سے ان منصوبوں کی مزاحمت کریں گے۔

ادھر یہودی آباد کار گروپوں اور گش ایٹزیون ریجنل کونسل کے سربراہ اور یشا سیٹلمنٹ کونسل کے سربراہ شلومو نیمان نے اس اعلان کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ لوگوں نے یہودا اور السامریہ اور وادی اردن میں تعمیرات جاری رکھنے کا انتخاب کیا ہے اور ایسا ہی ہونا چاہیے۔

جنوری 2023 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے وزیر اعظم نیتن یاہو کے اتحاد نے سات ہزار سے زائد نئے ہاؤسنگ یونٹس کی تعمیر کی منظوری دی ہے جن میں سے زیادہ تر مغربی کنارے میں ہیں

Advertisement
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • ایک دن قبل
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • ایک دن قبل
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 2 دن قبل
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 5 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • 3 دن قبل
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 2 دن قبل
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 3 دن قبل
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 3 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 4 دن قبل
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • ایک دن قبل
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 5 دن قبل
Advertisement