پہلا میچ زمباوے اور نیدرلینڈ جبکہ دوسرا میچ نیپال اور امریکہ کے درمیان ہوگا،انٹر نیشنل کرکٹ کونسل


آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے کوالیفائر میچز کا آغاززمبابوے میں ہوچکا ہے،جس کے تحت کل دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ پہلا میچ میزبان زمبابوے اور نیدرلینڈز کی ٹیموں کے درمیان ہرارے سپورٹس کلب ، ہرارے میں کھیلا جائے گا۔زمبابوے کی ٹیم کو کریگ اروین لیڈ کر رہے ہیں جبکہ نیدرلینڈز کی ٹیم سکاٹ ایڈورڈز کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔
اسی روز دوسرا میچ نیپال اور امریکا کی ٹیموں کے درمیان تاکاشینگا سپورٹس کلب، ہرارے میں کھیلا جائے گا۔ نیپال کی ٹیم کوروہت پاوڈیل لیڈ کر رہے ہیں جبکہ امریکا کی ٹیم کو مونک پٹیل لیڈ کریں گے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق آئی سی سی کے زیر اہتمام رواں سال شیڈول ورلڈ کپ میں جگہ بنانے کے لئے 10 ٹیمیں کوالیفائر میں مدمقابل ہیں ۔ سابق ورلڈ چیمپئنز ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کی ٹیمیں بھی براہ راست ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی نہ کر سکیں۔
شیڈول کے مطابق ویسٹ انڈیز، زمبابوے، نیدرلینڈز، نیپال اور یو ایس اے کی ٹیموں کو گروپ اے میں شامل کیا گیا۔ سری لنکا، آئرلینڈ، سکاٹ لینڈ، اومان اور یو اے ای گروپ بی کا حصہ ہوں گی۔ کوالیفائر میچز 9 جولائی تک زمبابوے میں کھیلے جائیں گے۔ واضح رہے پہلی مرتبہ کوالیفائر کے سپر سکس مرحلے میں ڈی آر ایس کا استعمال کیا جا رہا ہے

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- ایک دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 5 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 5 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- ایک دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- ایک دن قبل





