Advertisement

سوڈان غیر معمولی رفتار سے موت اور تباہی کی طرف بڑھ رہا ہے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

سوڈانی عوام تشدد سے پیدا ہونے والے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے فوری مدد کے منتظر ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jun 20th 2023, 3:55 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سوڈان غیر معمولی رفتار سے موت اور تباہی کی طرف بڑھ رہا ہے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

جدہ: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے سوڈانی عوام کے لیے مملکت کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک سوڈانیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔انہوں نے جدہ مذاکرات کے ایک حصے کے طور پر متحارب فریقوں کے درمیان سعودی عرب اور امریکا کی ثالثی کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحران کے سیاسی حل تک پہنچنے کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

انہوں نے وڈیو کال کے ذریعے سوڈان سے متعلق امدادی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوڈانی عوام تشدد سے پیدا ہونے والے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے فوری مدد کے منتظر ہیں۔اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریش نے کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ سوڈان غیر معمولی رفتار سے موت اور تباہی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے عطیہ دہندگان پر زور دیا کہ وہ آگے بڑھیں اور اس تباہی کو روکیں۔

سیکریٹری جنرل نے کہا مضبوط بین الاقوامی حمایت کے بغیرسوڈان تیزی سے لاقانونیت کا گڑھ بن سکتا ہےجس سے پورے خطے میں عدم تحفظ پھیل سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دارفور اور خرطوم کی صورت حال تباہ کن ہے۔لوگوں پر ان کے گھروں اور سڑکوں پر حملے کیے جا رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ دو ماہ سے بھی کم عرصے میں 20 لاکھ افراد اپنے گھروں سے بے دخل ہو کر سوڈان کے محفوظ علاقوں یا سرحدوں کے اس پار پناہ لینے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ 5لاکھ سے زیادہ افراد پہلے ہی سرحد پار کر کے ہمسایہ ممالک میں داخل ہو چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس تنازع کے شروع ہونے سے پہلے، سوڈان پہلے ہی انسانی بحران سے دوچار تھا اور یہ اب ایک تباہی کی شکل اختیار کر چکا ہے جس سے ملک کے آدھے سے زیادہ لوگ متاثر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صورت حال کو مزید خراب ہونے سے روکنے کے لیے یہ بہت ضروری ہے کہ بحران کا خاتمہ کیا جائے اور اس کا واحد راستہ امن کی واپسی اور جمہوریت کی طرف منتقلی کے ذریعے سویلین حکمرانی کی بحالی ہے۔اس امدادی کانفرنس کا انعقاد اقوام متحدہ کے انسانی حقوق اور پناہ گزینوں کے اداروں کے ساتھ ساتھ مصر، جرمنی، قطر اور سعودی عرب کے علاوہ افریقی یونین اور یورپی یونین کی جانب سے مشترکہ طور پر کیا جا رہا ہے۔

Advertisement
شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

  • 3 days ago
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 16 hours ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

  • 4 days ago
وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

  • 3 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • 20 hours ago
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 14 hours ago
رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

  • 3 days ago
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 18 hours ago
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 13 hours ago
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 3 days ago
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 3 days ago
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 3 days ago
Advertisement