سائیکل ریس میں دنیا کے نامور سائیکلسٹ شرکت کریں گے


پیرس: انٹرنیشنل سائیکلنگ یونین (یو سی آئی) کے زیر اہتمام ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا 110واں ایڈیشن یکم جولائی سے شروع ہوگاجو سائیکلنگ کے تین میگا ایونٹس میں سے ایک ہے۔ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ ریس یکم جولائی سے بلباؤ (اسپین) سے شروع ہو کر 23 جولائی کو فرانس کے دارالحکومت پیرس میں آخری مرحلے کے ساتھ ختم ہوگی۔
سائیکل ریس میں دنیا کے نامور سائیکلسٹ شرکت کریں گے، ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس 21 مرحلوں پر محیط ہوگی جس میں سائیکل سوار 3404کلو میٹر کا سفر طے کریں گے ۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس میں 22 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئیں گی۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس یکم جولائی سے شروع ہوکر 23 روز جاری رہنے کے بعد 23 جولائی کو اختتام پذیر ہوگی۔
ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس میں ٹیم جمبو ویزما کے ڈینش سائیکل سوار جوناس ونجیگارڈاپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔ریس میں 10 اور 17 جولائی کو ریسٹ ڈے ہوگا۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا پہلا ایڈیشن پہلی مرتبہ 1903میں ہوا جو فرانسیسی سائیکل سوار مورس فرانسس گارین نے جیتا تھا۔

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 13 گھنٹے قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 3 دن قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 3 دن قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 3 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 12 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 19 گھنٹے قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 2 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 15 گھنٹے قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 17 گھنٹے قبل





