چشمہ فائیو نیوکلیئر پاور پلانٹ معاہدہ پاک چین دوستی میں ایک اور سنگ میل ہے ، وزیراعظم
مشکل حالات کے باوجود پاکستان معاشی بحالی کےلئے پرعزم ہے، شہباز شریف


اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ 1200میگاواٹ کا چشمہ فائیو نیوکلیئر پاور پلانٹ معاہدہ پاک چین دوستی میں ایک اور سنگ میل ہے، مشکل معاشی حالات کے باوجود پاکستان معاشی بحالی کےلئے پرعزم ہے، چین کی جانب سے3ارب 48کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری مثبت اقدام ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ تاخیرکاشکار ہونے پر چین نے ہماری مدد کی، چشمہ فائیو منصوبہ سول اور فوجی قیادت کے ایک صفحہ پر ہونے کا ثبوت ہے، قوم کو اس معاہدے پرمبارکباد پیش کرتاہوں۔
منگل کو1200میگاواٹ کے چشمہ فائیو جوہری بجلی گھرکی تعمیر کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی ۔ اس تقریب میں وزیراعظم کی موجودگی میں چین کی نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن اور پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پردستخط کئے گئے۔ اس موقع پر وفاقی وزرا سینیٹر محمد اسحاق ڈار،احسن اقبال، خرم دستگیر کے علاوہ چینی حکام بھی موجود تھے۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ میں آج قوم کو مبارکباد پیش کرتاہوں کہ آج سی فائیو جوہری توانائی منصوبے کی تعمیرکی مفاہمت پر دستخط ہوئے ہیں ، اس منصوبے سے 1200میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی،یہ منصوبہ میاں نواز شریف کے دور میں لگانے کا اصولی فیصلہ ہوگیا تھا ، اس کی شرائط طے ہوگئی تھیں۔
گزشتہ حکومت نے اس منصوبے کو سرد خانے میں ڈال دیا تھا، اب اس منصوبے کوپایہ تکمیل تک پہنچانے کےلئے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط ہوئے ہیں ۔ اس منصوبے پرلاگت 2017 کی ہی رکھی گئی ہے اورچینی حکومت نے افراط زرکے مطابق لاگت بڑھنے کے باوجود تقریباً30 ارب روپے کی رعایت بھی دی ہے۔احسن اقبال، خرم دستگیر اور پاکستان کی نئی عسکری قیادت کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے اس پر بڑی محنت کی اور دلچسپی لی،چشمہ فائیومنصوبہ سول اور فوجی قیادت کے ایک صفحہ پر ہونے کا ثبوت ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ سی فائیومنصوبہ پاکستان اورچین کے درمیان اقتصادی تعاون کی اعلیٰ مثال ہے، چند ماہ قبل کراچی میں کے تھری کا افتتاح کیا، آج سی فائیوکاسنگ بنیاد رکھ رہے ہیں، توقع ہے کہ بغیرکسی تاخیرکے اس منصوبے کو آگے بڑھائیں گے، مشکل معاشی صورتحال میں چین کی جانب سے 3.48 بلین ڈالر کے اس منصوبہ میں سرمایہ کاری واضح پیغا م ہے کہ پاکستان ایک ایسا مقام ہے جہاں چینی کمپنیاں اورسرمایہ کار تسلسل کے ساتھ پاکستان پر اعتماد کا اظہار کررہے ہیں ، یہ اس کا عکاس ہے کہ ہماری دوستی ہمالیہ سے بلند ، سمندروں سے گہری،شہد سے میٹھی اور فولاد سے مضبوط ہے۔

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 3 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 11 گھنٹے قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 12 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 17 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 16 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 3 دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 3 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 2 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 13 گھنٹے قبل




