استحکام پاکستان پارٹی نے 10 روز میں پارٹی منشور تیار کرنے کا فیصلہ کرلیا اور اس سلسلے میں پارٹی نے 9 رکنی منشور کمیٹی کے قیام کا اعلان کردیا۔

ترجمان کے مطابق عامر محمود کیانی پارٹی کی منشور کمیٹی کے کنوینر ہوں گے جبکہ اسحاق خاکوانی،نعمان لنگڑیال، رانا نذیرخان، سعید اکبرنوانی، چوہدری ایم اشفاق، نوریز شکور اور پیر سعید الحسن شاہ منشورکمیٹی کے رکن ہوں گے۔
اعلامیے کے مطابق کمیٹی کے کنوینر عامر محمود کیانی کسی بھی ایک ماہرکو منشور کمیٹی کا رکن بناسکیں گے، کمیٹی 10 روز میں استحکام پاکستان پارٹی کے منشور کے مسودے کو تیارکرکے 10 روز میں پیٹرن انچیف جہانگیرترین اور صدر عبدالعلیم خان کو پیش کرے گی۔
دوسری جانب استحکام پاکستان پارٹی نے تنظیم سازی کا عمل بھی تیز کردیا ہے اور اس مقصدر کےلیے سیکرٹری جنرل عامر کیانی نے پارٹی کی ریجنل کمیٹیوں کا اعلان کردیا۔ پیٹرن انچیف جہانگیر ترین اور صدرعبدالعلیم خان کی مشاورت سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
ریجنل کمیٹی 10 دن میں اپنے ڈویژن میں ضلعی باڈی کیلئے نام تجویز کرے گی۔ کمیٹیاں ضلعی تنظیم سازی ہونے تک متعلقہ ڈویژن و اضلاع میں پارٹی امور دیکھیں گی۔

لاہور میں جشن آزادی اسنوکر رینکنگ ٹورنامنٹ، شوبز شخصیات کی شرکت
- 20 گھنٹے قبل

بیوی کو لینے سسرال پہنچا، چند لمحوں بعد 5 لاشیں ملیں
- 2 دن قبل

ہم اپنے سپر اسٹار کو عزت نہیں دیتے، اظہر محمود کا بابر اعظم پر بڑا بیان
- 2 دن قبل

بچوں کی نایاب دماغی بیماری کے خلاف بڑی امید، پرانی دوا کے حیران کن نتائج
- 18 گھنٹے قبل
تاجروں کیلئے ریٹیلراسکیم ایپ لانچ کردی گئی
- 21 گھنٹے قبل

ایک ہی دن دو نابالغ لڑکیاں لاپتا، علاقے میں خوف کی فضا
- 2 دن قبل

اسلام آباد میں بڑا ایکشن، 275 غیر ملکی گرفتار
- 19 گھنٹے قبل

پٹیالہ گھرانے کے نامور گائیک راگا بوائز کی امریکا میں جشن آزادی کے شوز میں شاندار پرفارمنسز
- 20 گھنٹے قبل
بالی وڈ اسٹار کے گھر سے سانپ برآمد، خوف و ہراس پھیل گیا
- 21 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 21 گھنٹے قبل
وفاقی حکومت کی طرف سے عمران خان کی اسپتال منتقلی کے فیصلے پرنظرثانی کی درخواست دائر
- ایک دن قبل

پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ: بارش نے کھیل روک دیا، قومی ٹیم کی 2 وکٹیں گر گئیں
- 19 گھنٹے قبل




