اسرائیلی حکام سے پرزور مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ مقبوضہ فلسطینی سرزمین پر آبادکاری کی سرگرمیاں روکیں،ناروے کے وزیر خارجہ


مقبوضہ بیت المقدس: ناروے کی حکومت نے اسرائیلی حکومت کی طرف سے مقبوضہ مغربی کنارے میں نئی اسرائیلی بستیوں کی تعمیر کی منظوری کے عمل کو آسان بنانے کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔
چینی خبررساں ادارے کے مطابق ناروے کے وزیر خارجہ اینیکن ہیوٹ فلٹ نے جاری بیان میں کہا کہ عالمی برادری اسرائیلی بستیوں کی مذمت میں متحد ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں اسرائیلی حکام سے پرزور مطالبہ کرتی ہوں کہ وہ مقبوضہ فلسطینی سرزمین پر آبادکاری کی سرگرمیاں روکیں اور اسے واپس لیں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا حالیہ اقدام اسرائیل اور مقبوضہ فلسطینی سرزمین کے درمیان انتظامی فرق کو دھندلا دینے کا باعث بنے گا، انہوں نے کہا کہ بستیوں میں اضافہ دو ریاستی حل پر دوبارہ مذاکرات شروع کرنے اور فلسطینی ریاست کے قیام کے امکان کے لیے نقصان دہ ہے۔
انہوں نے مغربی کنارے میں شہریوں پر اسرائیلی حملوں کی بھی مذمت کی اور کہا کہ جب بچے متاثر ہوئے تو یہ دل دہلا دینے والا تھا۔واضح رہے کہ اتوار کو کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس کے دوران، اسرائیلی حکومت نے وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ کو مغربی کنارے میں آباد کاری کی منصوبہ بندی اور تعمیرات کی اہم ذمہ داری سنبھالنے کا اختیار دیا، جو منظوری کے عمل کو تیز کرے گا۔
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 2 days ago

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 3 days ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 3 days ago

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 3 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- a day ago

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- a day ago

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- a day ago

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 2 days ago

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- a day ago

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 2 days ago




