ملک میں خام تیل کی پیداوارمیں ہفتہ وار بنیادوں پرمعمولی کمی، گیس کی پیداوارمیں 3 فیصداضافہ
ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3284 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی تھی


اسلام آباد: ملک میں خام تیل کی پیداوارمیں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی کمی جبکہ گیس کی پیداوارمیں 3 فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ پاکستان پٹرولیم انفارمیشن سروس اور عارف حبیب ریسرچ کے مطابق 16جون کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 69356 بیرل ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.2 فیصدکم ہے، پیوستہ ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار69501 بیرل ریکارڈکی گئی تھی۔
اسی طرح 16 جون کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3382 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 3 فیصد زیادہ ہے، پیوستہ ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3284 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق 16جون کوختم ہونے والے ہفتہ میں پی اوایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 4848 بیرل، پی پی ایل 12559 بیرل، او جی ڈی سی ایل 32162 بیرل اور ماڑی گیس کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 1133 بیرل ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح گزشتہ ہفتہ میں پی اوایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 66 ایم ایم سی ایف ڈی، پی پی ایل 660ایم ایم سی ایف ڈی، اوجی ڈی سی ایل 760 ایم ایم سی ایف ڈی اورماڑی گیس کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 923 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی۔

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 2 دن قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 19 گھنٹے قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 2 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- ایک دن قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- ایک دن قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 2 دن قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- ایک دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- ایک دن قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 3 دن قبل







