Advertisement
پاکستان

وزیرخزانہ سفارت کاروں کی منت سماجت پرآگئےہیں،شیخ رشید

حکومت دنیا میں خیرات ،بھیک اور ادھار مانگنے والوں کےنام سے متعارف ہے،سربراہ عوامی مسلم لیگ

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jun 21st 2023, 9:43 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیرخزانہ سفارت کاروں کی منت سماجت پرآگئےہیں،شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستانی سرمایہ کاری کےلیےتیارنہیں توغیرملکی خاک آئیں گے، سیاسی استحکام کےبغیرکوئی سرمایہ کاری نہیں آسکتی

اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیرخزانہ سفارت کاروں کی منت سماجت پرآگئےہیں، حکومت دنیا میں خیرات بھیک اور ادھار مانگنے والوں کےنام سے متعارف ہے۔ وزیراعظم کا80ارب روپےکاصوابدیدی فنڈاورچیرمین سینٹ کی مراعات میں اضافہ شرم ناک ہے۔عوام کی سیاست اوربےساکھیوں کی سیاست میں فرق ہوتا ہے۔

سابق وفاقی وزیرنے کہا کہ نواز شریف جتنی مشکل سےباہر گیا اتنی جلدی سےنہیں آئےگا۔ اگر کراچی میئر اور باغ جیسے قومی الیکشن کرائیں گے تو دھاندلی نہیں دھاندلا ہوگا۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نورا کشتی کررہی ہے،فائدہ پیپلز پاڑتی اٹھا رہی ہےاور رسوائی ن لیگ کامقدرہے۔پی ڈی ایم کواپنی مقبولیت کاعلم ہےاس لئےوہ الیکشن کیطرف جانے سے گریزاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسےآڑھت کی دکان بھی نہیں چلتی جسطرح یہ ملک چلارہےہیں انہیں مال بنانےاورڈنگ ٹپانےسےفرصت نہیں۔ معاشی معاملات حل ہوئے نہ ہی سیاسی استحکام آیا،نہ آئی ایم ایف نےگھاس ڈالی اور نہ ہی دوست ممالک کام آئے، اس لیےمعاشی بحالی کےقومی پلان کےلیےاسپیشل کونسل قائم کی گئی۔ 

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کےبیل آؤٹ پیکج میں صرف ایک ہفتہ رہ گیا ہے۔ ڈیفالٹ کاخطرہ ابھی تک ٹلا نہیں آئی ایم ایف سے دسمبرتک کچھ نہیں ملےگا۔  حکومت کابیس کیمپ بینک اکاونٹس اورجائیدائیں دبئی اورلندن میں ہیں پہلےوہ واپس لائیں یہ اپنےمنی لانڈرنگ کیسیزختم کرانےآئےتھےغریب کی خدمت نہیں، ایل این جی بھی حکومت کےلئے  مسئلہ بنےگا

Advertisement
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

  • 2 دن قبل
وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

  • ایک دن قبل
شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

  • 20 گھنٹے قبل
'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 16 گھنٹے قبل
رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

  • 21 گھنٹے قبل
ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  • 3 دن قبل
پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

  • 2 دن قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

  • 2 دن قبل
وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

  • 2 دن قبل
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 20 گھنٹے قبل
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 19 گھنٹے قبل
Advertisement