Advertisement

وائٹیلٹی ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ ، ایک دن میں 8مییچز

دوسرے میچ میں ورسیسٹر شائر اور وارکشائر کی ٹیمیں ایجبسٹن، برمنگھم میں پنجہ آزمائی کریں گی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jun 22nd 2023, 3:17 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وائٹیلٹی ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ ، ایک دن میں 8مییچز

لندن: انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام رواں برس جاری وائٹیلٹی ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں کل(جمعہ کو )مزید8میچ کھیلے جائیں گے۔

پہلا میچ لنکا شائر اور ڈربی شائر کی ٹیموں کے درمیان ایمریٹس اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹرمیں کھیلا جائے گا، دوسرے میچ میں ورسیسٹر شائر اور وارکشائر کی ٹیمیں ایجبسٹن، برمنگھم میں پنجہ آزمائی کریں گی، لیسٹر شائر اورنارتھمپٹن شائر کی ٹیمیں تیسرے میچ میں گریس روڈ، لیسٹرکے مقام پر نبرد آزما ہوں گی،چوتھا میچ کینٹ اور مڈل سیکس کی ٹیموں کے درمیان سینٹ لارنس گراؤنڈ، کینٹربری میں کھیلا جائے گا۔

پانچویں میچ میں سمر سیٹ گلوسٹر شائر کی ٹیمیں کوپر ایسوسی ایٹس کاؤنٹی گراؤنڈ، ٹاونٹن کے مقام پر آمنے سامنے ہوں گی، چھٹا میچ گلیمورگن اور سسیکس کی ٹیموں کے درمیان صوفیہ گارڈنز، کارڈف میں کھیلا جائے گا، ساتویں میچ میں ڈرہم اور یارکشائر کی ٹیمیں ریور سائیڈ گراؤنڈ، چیسٹر لی سٹریٹ میں نبرد آزما ہوں گی جبکہ جمعہ کو ایونٹ کا آٹھواں اور آخری میچ ہیمپشائر اور ایسیکس کی ٹیموں کے درمیان روز باؤل، ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ میں 18 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے نبرد آزما ہیں ۔ہیمپشائر ہاکس کی ٹیم ایونٹ میں اپنے اعزاز کے دفاع کے لئے کوشاں ہے۔ ایونٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ6 جولائی سے شروع ہوگا جبکہ دونوں سیمی فائنلز اور فائنل میچ 15 جولائی کو برمنگھم میں کھیلے جائیں گے۔ واضح رہے کہ لیسسٹر شائر فوکسز اب تک تین مرتبہ وائٹیلٹی بلاسٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے۔

Advertisement
پاکستانی قیادت کی امن کوششوں سے عالمی جنگ بندی ممکن ہوئی، طاہر اشرفی

پاکستانی قیادت کی امن کوششوں سے عالمی جنگ بندی ممکن ہوئی، طاہر اشرفی

  • ایک دن قبل
امریکہ نے ایرانی فٹ بال ٹیم پر لگائی گئی سفری پابندیاں نرم کر دیں

امریکہ نے ایرانی فٹ بال ٹیم پر لگائی گئی سفری پابندیاں نرم کر دیں

  • ایک دن قبل
ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل، بعد ازاں دہلی واپس روانہ

ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل، بعد ازاں دہلی واپس روانہ

  • ایک دن قبل
پرواز کارڈ کے تحت 135 ہنر مند نوجوان سعودی عرب روانہ، وزیراعلیٰ پنجاب نے پرواز کارڈ اور بلاسود قرضے تقسیم کیے

پرواز کارڈ کے تحت 135 ہنر مند نوجوان سعودی عرب روانہ، وزیراعلیٰ پنجاب نے پرواز کارڈ اور بلاسود قرضے تقسیم کیے

  • ایک دن قبل
وینزویلا میں دو زلزلے، 164 سے زائد افراد ہلاک، عمارتیں زمین بوس ہو گئیں

وینزویلا میں دو زلزلے، 164 سے زائد افراد ہلاک، عمارتیں زمین بوس ہو گئیں

  • 9 گھنٹے قبل
ملک میں محرم کے اجتماعات پُرامن، شرپسند عناصر کو موقع نہ دیا جائے: طاہر اشرفی

ملک میں محرم کے اجتماعات پُرامن، شرپسند عناصر کو موقع نہ دیا جائے: طاہر اشرفی

  • 30 منٹ قبل
لاہور:فنکار برادری بھی شہدائے کربلا کے سوگ میں ڈوب گئی

لاہور:فنکار برادری بھی شہدائے کربلا کے سوگ میں ڈوب گئی

  • 6 گھنٹے قبل
نئے تعینات ہونے والے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب سالک جلال کا اصلاحاتی مشن، جیلوں کے اچانک دوروں کا آغاز

نئے تعینات ہونے والے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب سالک جلال کا اصلاحاتی مشن، جیلوں کے اچانک دوروں کا آغاز

  • ایک دن قبل
ایف آئی اے نےاسلام آباد میں انسانی اعضاکی خرید و فروخت کے الزام میں غیر ملکی باشندوں سمیت 5 افرادگرفتار کر لئے

ایف آئی اے نےاسلام آباد میں انسانی اعضاکی خرید و فروخت کے الزام میں غیر ملکی باشندوں سمیت 5 افرادگرفتار کر لئے

  • 7 گھنٹے قبل
امیرِ قطر کی پاکستان کی کامیاب سفارتی کوششوں پر وزیراعظم کو مبارکباد

امیرِ قطر کی پاکستان کی کامیاب سفارتی کوششوں پر وزیراعظم کو مبارکباد

  • ایک دن قبل
وزیرِ دفاع کی پاکستان تحریک انصاف کو میثاقِ جمہوریت پر دستخط کرنے کی دعوت

وزیرِ دفاع کی پاکستان تحریک انصاف کو میثاقِ جمہوریت پر دستخط کرنے کی دعوت

  • ایک دن قبل
نو محرم الحرام مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے، یوم عاشور کل عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا

نو محرم الحرام مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے، یوم عاشور کل عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا

  • 9 گھنٹے قبل
Advertisement