7 جولائی تک بوئنگ 777 کی پروازیں چلائی جائیں گی


ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کی الامارات ایئرلائن نے سعودی عرب کے لیے اضافی حج پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق رواں اختتام ہفتہ کے بعد حج سیزن کے آغاز کے ساتھ ہی کمپنی نے اعلان کیا کہ وہ مکہ مکرمہ اور جدہ کے لیے پروازوں کی تعداد میں اضافہ کرے گی۔ ایئر لائن نے ایک بیان میں کہا کہ اس دوران مدینہ منورہ کے لیے روزانہ پروازیں چلائی جائیں گی۔
فضائی کمپنی نے جدہ کے لیے دوطرفہ 10 پروازوں کا اضافہ کیا ہے اوراس روٹ پر 7 جولائی تک بوئنگ 777 کی پروازیں چلائی جائیں گی۔ جدہ کے لیے حج پروازیں الامارات ایئرلائن کے سعودی عرب کے لیے موجودہ شیڈول کے متوازی چلیں گی۔اس میں کہا گیا ہے کہ اضافی پروازیں ان مسافروں کے لیے کھلی ہیں جن کے پاس کارآمد حج ویزا ہے۔
ان کی عمر 12 سال سے زیادہ ہو اور مسافروں نے کووڈ-19 سے بچاؤ کی ویکسین لگوا رکھی ہو۔ الامارات نے پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، سینی گال، آئیوری کوسٹ، ماریشس اور جنوبی افریقا سے سعودی عرب کے لیے حج پروازیں چلا رہی ہے۔
دبئی سے آنے والے عازمینِ حج کے لیے ہوائی اڈے پر ایک ٹیم چیک ان کا انتظام کرے گی اور رسمی کارروائیوں میں مدد کرے گی۔ایئرلائن کا کہنا ہے کہ دبئی سے گزرنے والے مسافروں کو بھی ان کی آمد کے گیٹ سے روانگی کے گیٹ تک لے جایا جائے گا اور حج ٹیم کی جانب سے آمد کی تمام رسمی کارروائی مکمل کی جائے گی۔ الامارات کا کہنا ہے کہ اس کی حج پروازوں میں سوار ہونے والے مسافروں کو ان کے عقیدے کی اقدار اور روایات کے مطابق وضو کی سہولت، بغیر خوشبو تولیے اور اضافی کمبل فراہم کیے جائیں گے اور طیارے کے المیقات زون میں داخل ہونے کے اعلانات کیے جائیں گے تاکہ عازمین حج احرام باندھ سکیں۔
مسافر 5 لیٹر تک آب زم زم چیک اِن کرسکیں گے، جس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ اسے کارگو ہولڈ میں خصوصی خانوں میں رکھا جائے گا۔ عید الاضحیٰ کی 6 روزہ تعطیلات کے دوران طلب کو پورا کرنے کے لیے مشرقِ وسطی کے مقبول مقامات پر 34 پروازوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔
الامارات کا کہنا ہے کہ اس نے 21 سے 30 جون تک عمان کے لیے 10 پروازیں اور 20 سے 29 جون تک بیروت کے لیے مزید 10 پروازوں کا اضافہ کیا ہے۔ جی سی سی کے ممالک میں فضائی کمپنی21 سے 25 جون تک الدمام کے لیے پانچ پروازیں اور 22 جون سے 2 جولائی تک کویت کے لیے9 اضافی پروازیں چلائی جائے گی۔ایئرلائن عیدالاضحیٰ کے جشن کے مطابق کھانے کے آپشنز بھی پیش کرے گی۔

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 4 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 7 گھنٹے قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- ایک دن قبل

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 2 دن قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 5 گھنٹے قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 گھنٹے قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 2 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 گھنٹے قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- ایک دن قبل

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- ایک دن قبل






