کنگ عبدالعزیز کڈنی سینٹر میں 10 بیڈ مختص کیے گئے ہیں


مدینہ منورہ: سعودی عرب میں مدینہ منورہ کے ہسپتالوں میں حج سیزن کے آغاز سے اب تک 124 کارڈیک کیتھیٹرائزیشن، جنرل سرجری اور اوپن ہارٹ سرجریز کی جا چکی ہیں۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت صحت نے جاری بیان میں کہا ہے کہ مدینہ منورہ کے کنگ عبدالعزیز کڈنی سینٹر میں 10 بیڈ مختص کیے گئے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر 40 ڈائیلاسز ہوتے ہیں۔
ایک ماہ کے دوران مختلف ممالک کے 64 حاجیوں کے کارڈیک کیتھیٹرائزیشن کی سہولت فراہم کی گئی، 56 جنرل آپریشن کیے گئے، 4اوپن ہارٹ سرجریاں ہوئیں جبکہ 122 عازمین حج کو ڈائیلاسز کی سہولت فراہم کی گئی۔ بیان میں کہا گیا کہ علاج کی سہولت حاصل کرنے والےعازمین کا تعلق مختلف ممالک سے ہے۔
واضح رہے کہ ذی الحجہ کے آغاز سے اب تک مدینہ منورہ میں 7 لاکھ 96 ہزار عازمین فضائی راستے اور بری سرحدی چیک پوسٹوں سے آچکے ہیں۔

نصرت فتح علی خان کی آخری آرام گاہ پر ایسا کیا ہوا؟ نئی ویڈیو نے نئی بحث چھیڑ دی
- 10 گھنٹے قبل
پی ایس ڈی ایف کا سر سید ڈیف ایسوسی ایشن سے معاہدہ، سماعت سے محروم افراد کیلئے ہنرمندی و روزگار کے مواقع بڑھانے کا عزم
- 3 دن قبل
ہیلی کاپٹرحادثے کا شکار، ہلاکتیں
- 11 گھنٹے قبل

اداکارہ میرا مشکل میں؟ سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
- 11 گھنٹے قبل

بیوی کو لینے سسرال پہنچا، چند لمحوں بعد 5 لاشیں ملیں
- 8 گھنٹے قبل
سپریم کورٹ نےعمران خان کو شفا اسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا
- 13 گھنٹے قبل

غازی آباد تھانے میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس میں اہم پیش رفت، بھکاری بھی نہ چھوڑا
- 3 دن قبل

ایک ہی دن دو نابالغ لڑکیاں لاپتا، علاقے میں خوف کی فضا
- 8 گھنٹے قبل

گال ٹیسٹ میں بڑا حادثہ، سری لنکن اسٹار خطرناک انجری کے بعد اسپتال منتقل
- 8 گھنٹے قبل

عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاری،کتنی مہنگی ہونے کا امکان؟
- 11 گھنٹے قبل

ہم اپنے سپر اسٹار کو عزت نہیں دیتے، اظہر محمود کا بابر اعظم پر بڑا بیان
- 8 گھنٹے قبل
نوجوانوں کو ایکسپورٹ انڈسٹری سے جوڑنے کا عملی قدم
- 2 دن قبل
