Advertisement
تجارت

پاکستان اورجاپان نے سکالرشپ پروگرام بارے دستاویزات کے تبادلے و گرانٹ معاہدے پردستخط کردیے

معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان بامعنی تعاون کا مظہرہے، محمد حمیرکریم

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jun 22nd 2023, 7:49 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان اورجاپان نے سکالرشپ پروگرام بارے دستاویزات کے تبادلے و گرانٹ معاہدے پردستخط کردیے

اسلام آباد: پاکستان اورجاپان نے جاری سال (2023 )میں انسانی وسائل کی ترقی کے حوالے سے سکالرشپ پروگرام (جے ڈی ایس) بارے دستاویزات کے تبادلے اورگرانٹ کے معاہدے پردستخط کردیے۔ وزارت اقتصادی امور کے ترجمان کے مطابق حکومت جاپان جائیکا کے ذریعے اس ضمن میں 2.4 ملین ڈالرکی معاونت فراہم کررہی ہے۔

وزارت اقتصادی امورڈویژن کے قائمقام سیکرٹری محمد حمیرکریم اورپاکستان میں جاپان کے ناظم الامور ایتوتاکیشی نے گرانٹ معاہدے پردستخط کئے۔معاہدے کے تحت وفاقی سول سروس کے افسران اور ایکس کیڈر افسران کو جاپان کی یونیورسٹیوں میں ماسٹرز کی سطح پر17 اور پی ایچ ڈی کی سطح پرایک سکالرشپ کا اجرا ہوگا۔ اس سے قبل 2018 سے اب تک 18 افراد یہ سکالرشپ حاصل کرچکے ہیں۔

اس پروگرام کے علاوہ جاپان کی حکومت مختصر مدت کے تربیتی کورسز کے ذریعے بھی سرکاری افسران کی استعداد کار میں بہتری کے لیے معاونت فراہم کررہی ہے۔ قائم مقام سیکرٹری محمد حمیر کریم اور جائنٹ سیکرٹری سعید اشرف صدیقی نے وظائف فراہم کرنے پر جاپان کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان بامعنی تعاون کا مظہرہے۔ جاپان کے ناظم الامور اورجائیکا کے سربراہ نے باہمی تعاون کومزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے ساتھ قریبی کام جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

Advertisement
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

  • ایک دن قبل
مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

  • 2 دن قبل
پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

  • ایک دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

  • 16 گھنٹے قبل
ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  • 2 دن قبل
وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

  • ایک دن قبل
پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

  • 2 دن قبل
نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

  • 2 دن قبل
وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

  • 13 منٹ قبل
'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

  • 21 گھنٹے قبل
اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

  • 2 دن قبل
Advertisement