Advertisement
تجارت

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں پھر اضافہ ہوگیا

ڈالر 1.30 روپے مہنگا ہو کر 274.74 روپے پر پہنچ گیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jul 5th 2023, 5:35 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں پھر اضافہ ہوگیا

کراچی: انٹربینک میں (آج) بدھ کو پاکستانی روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا۔

انٹربینک کاروبار کے دوران آج ڈالر 1.30 روپے مہنگا ہو کر 274.74 روپے پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں سو انڈیکس میں 200 سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے مثبت رجحان دیکھا گیا ہے۔

اس سے قبل منگل کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ معاہدے کے بعد امریکی کرنسی کی قدر پاکستانی روپے کے مقابلے میں 273.44 روپے پر آ گئی تھی۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں یہ 5 روپے کمی کے ساتھ 280 روپے پر بند ہوا۔

Advertisement
Advertisement