Advertisement
پاکستان

گلگت بلتستان میں بھی اکثریت اقلیت میں بدلنے کی کوشش کی جا رہی ہے،شیخ رشید

کراچی کے میئر کا الیکشن، کشمیر کا الیکشن اور اب گلگت بلتستان کا الیکشن جمہوریت کا پوسٹ مارٹم کر دے گا،سربراہ عوامی مسلم لیگ

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jul 6th 2023, 9:33 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
گلگت بلتستان میں بھی اکثریت اقلیت میں بدلنے کی کوشش کی جا رہی ہے،شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کراچی کے الیکشن کی طرح گلگت بلتستان میں بھی اکثریت اقلیت میں بدل دی جائے گی۔ کراچی کے میئر کا الیکشن، کشمیر کا الیکشن اور اب گلگت بلتستان کا الیکشن جمہوریت کا پوسٹ مارٹم کر دے گا

اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پولیس نے گلگت بلتستان اسمبلی کو تالا لگا دیا، اسپیکر باہر کھڑامنہ دیکھتا رہا۔ ، مسلم لیگ ن تین سیٹوں سے گلگت بلتستان میں چیف منسٹر کی سیٹ پر قبضہ کرنا چاہتی ہے ایسا نہیں ہوگا، اسے معلوم نہیں گلگت بلتستان کتنا حساس خطہ ہے۔ دنیا کی سیاست میں اس کے جغرافیے کوسمجھنے کی ضرورت ہے۔

سابق فاقی وزیر نے کہا کہ بارہ اگست سے پہلے پی ڈی ایم ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہوگی۔ ساری قوم حالات کو بخوبی سمجھتی ہے لیکن وقت کے انتظار میں خاموش ہے۔ مسترد شدہ چہرے جن سے عوام نفرت کرتے ہیں وہ دوبارہ چور دروازے سے حکومت پر مسلط ہونے کی سازش کر رہے ہیں۔ جس حکومت سے ڈیڑھ سال میں حالات نہیں سنبھلے وہ ایک مہینے میں کونسی تلواریں چلا لیں گے سارے پلان دھرے کے دھرےرہ جائیں گے اندازے غلط ثابت ہوں گے پی ڈی ایم منہ دیکھتی رہ جائے گی

نگران حکومت کے آنے پر الیکشن كے شفاف ہونے یا نہ ہونے کا کٹی کٹا کھل جائے گا، جو حکومت  بارشوں کا پانی نہیں سنبھال سکے وہ عوام کی سیاسی سوچوں کے انقلاب کو نہیں سمجھ سکیں گے۔ عوام کے مسائل سنگین سے سنگین تر ہوتے جا رہے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ جب لوگوں کی خواہشوں کا خون کیا جاتا ہے اورغیر مقبول لوگوں کے لیے راستہ بنایا جاتا ہے تو مسائل مزید سنگین گھمبیر ہو جاتے ہیں اور ملک بند گلی میں داخل ہوجاتا ہے۔خواہشیں خبریں ضرور بن سکتی ہیں لیکن حقیقت میں جمہوریت میں فیصلے وہی ہوتے ہیں جو آئین اور قانون کے تحت عوام کرتی ہے

Advertisement
نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

  • ایک دن قبل
لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

  • ایک دن قبل
پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

  • 4 گھنٹے قبل
لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

  • 3 دن قبل
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • 3 گھنٹے قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

  • ایک دن قبل
پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

  • ایک دن قبل
ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

  • 9 گھنٹے قبل
سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

  • ایک دن قبل
نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

  • 6 گھنٹے قبل
اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

  • ایک دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

  • 9 گھنٹے قبل
Advertisement