الیکشن کمیشن نےعام انتخابات میں ای ایم ایس کی ٹریننگ کیلئے شیڈول جاری کر دیا
جاری کردہ شیڈول کے مطابق 13 جولائی سے 26 جولائی تک الیکشن کمیشن افسران کو ای ایم ایس کے استعمال کی ٹریننگ دی جائے گی


الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات میں ای ایم ایس کی ٹریننگ کیلئے شیڈول جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات میں نتائج کی وصولی کیلئے الیکشن مینجمنٹ سسٹم کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے۔الیکشن کمیشن نے افسران کو ای ایم ایس کی ٹریننگ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے شیڈول بھی جاری کر دیا ہے۔ جاری کردہ شیڈول کے مطابق 13 جولائی سے 26 جولائی تک الیکشن کمیشن افسران کو ای ایم ایس کے استعمال کی ٹریننگ دی جائے گی۔
13 اور 14 جولائی کو چاروں صوبوں اور مرکزی سیکرٹریٹ کے 20 پی ایم یو اور آئی ٹی افسران کو ٹرینگ دی جائے گی۔ دو روزہ ٹریننگ اسلام آباد میں الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں دی جائے گی۔ 17 سے 20 جولائی کو صوبائی الیکشن کمیشن، ریجنل اور ضلعی الیکشن کمشنرز کے 300 ڈی ای اوز کو ٹریننگ دی جائے گی۔ 24 سے 26 جولائی کو چاروں صوبوں کے اعلی افسران کو ایک ایک دن بریفنگ دی جائے گی۔
واضح رہے کہ اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 4 گھنٹے قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 5 گھنٹے قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 11 گھنٹے قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 دن قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- ایک دن قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- ایک دن قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- ایک دن قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 8 گھنٹے قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 9 گھنٹے قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- ایک دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- ایک دن قبل





