Advertisement
پاکستان

برہان مظفر وانی کی جدوجہد مقبوضہ کشمیر پر بھارتی ناجائز قبضے کے خلاف مزاحمت کی لازوال مثال ہے، قمر زمان کائرہ

برہان وانی نے اپنی شہادت سے مقبوضہ کشمیر کی باشعور نوجوان نسل میں جدوجہد کی راہ متعین کی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jul 8th 2023, 4:14 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
برہان مظفر وانی کی جدوجہد مقبوضہ کشمیر پر بھارتی ناجائز قبضے کے خلاف مزاحمت کی لازوال مثال ہے، قمر زمان کائرہ

اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہےکہ برہان مظفر وانی کی جدوجہد مقبوضہ کشمیر پر بھارتی ناجائز قبضے کے خلاف مزاحمت کی ایک لازوال مثال ہے۔

مشیر امور کشمیر نے برہان مظفر وانی شہید کی ساتویں برسی کے موقع پر شہید کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ہفتہ کواپنے بیان میں کہا کہ برہان مظفر وانی نے اپنی شہادت سے تحریک حق خودارادیت کشمیر میں نئی روح پھونکی۔ انہوں نے کہا کہ برہان وانی نے اپنی شہادت سے مقبوضہ کشمیر کی باشعور نوجوان نسل میں جدوجہد کی راہ متعین کی ہے۔

قمر زمان کائرہ نے کہاکہ برہان وانی کی طرح کشمیر کے لاکھوں نوجوان اپنے حق خودارادیت کے لیے پرعزم ہیں،کشمیری نوجوانوں کو ڈرانے کے لیے بھارتی افواج ان کا ماورائے عدالت قتل کر رہی ہیں۔

قمر زمان کائرہ نے مزید کہاکہ کشمیری نوجوان بھارتی تسلط سے نجات کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں اور گزشتہ سات دہائیوں سے جاری بھارتی ظلم و تشدد کشمیریوں کے حوصلے پست کرنے میں ناکام رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بہادر اور غیور کشمیری ہر حال میں اپنا حقِ خودارادیت لے کر رہیں گے، پوری پاکستانی قوم برہان وانی شہید جیسے عظیم بیٹوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

Advertisement
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • 9 گھنٹے قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

  • 2 دن قبل
سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

  • 2 دن قبل
سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

  • 14 گھنٹے قبل
پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

  • ایک دن قبل
ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

  • 2 دن قبل
اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

  • 2 دن قبل
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • ایک دن قبل
نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

  • 2 دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

  • 9 گھنٹے قبل
صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

  • 12 گھنٹے قبل
لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

  • 16 گھنٹے قبل
Advertisement