کم عمر کے افراد عمرے کے لیے تنہا سعودی عرب آسکتے ہیں،سعودی وزارت حج و عمرہ
بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائر کی عمر 18 سال سے کم نہیں ہونی چاہیے


جدہ: سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ کم عمر کے افراد عمرے کے لیے تنہا سعودی عرب آسکتے ہیں تاہم ان کی عمر 18 سال سے کم نہیں ہونی چاہیے۔
سعودی اخبار کے مطابق وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام عمرہ کمپنیوں اور اداروں سے کہا ہے کہ وہ نئے عمرہ سیزن کے دوران بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین کے حوالے سے مقررہ قواعد و ضوابط کی پابندی جاری رکھیں۔
وزارت نے کہا کہ بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائر کی عمر 18 سال سے کم نہیں ہونی چاہیے۔ وزارت نے کہا کہ عمرہ کمپنیاں اور ادارے بیرونی زائرین کے لیے عمرہ پیکیج کے دائرے میں مطلوبہ سہولتوں کا انتظام کریں۔ عمرہ ویزے کے اجرا کے لیے اندرون مملکت ٹرانسپورٹ، انشورنس اور بنیادی خدمات کی بکنگ ضروری ہے۔عمرہ پیکیج کا دورانیہ اندرون مملکت عمرہ زائرین کے قیام کی حقیقی مدت کے مطابق ہونا چاہیے۔
مملکت میں داخل ہونے کی تاریخ سے 90 روز تک قیام کیا جا سکتا ہے۔ عمرہ سیزن کے اختتام کے حوالے سے انتہائی حد 29 ذی قعدہ 1445ھ ہوگی۔

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 9 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- ایک دن قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- ایک دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 4 گھنٹے قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- ایک دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 دن قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 9 گھنٹے قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 10 گھنٹے قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 6 گھنٹے قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- ایک دن قبل






