عمران خان اپنی ہی پیروڈی بن چکے ہیں، عمران خان 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ ہیں ، انہوں نے لوگوں کو تشدد پر اکسایا،سینیٹر شیری رحمان
پیپلز پارٹی نے دہائیوں تک سختیاں اور صعوبتیں برداشت کیں لیکن کبھی ملکی اداروں پر حملہ نہیں کیا


اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی ہی پیروڈی بن چکے ہیں، 9 مئی سب نے دیکھا، شواہد ثابت کرتے ہیں کہ عمران خان 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ ہیں اور انہوں نے لوگوں کو تشدد پر اکسایا۔
پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سوچا کہ ان کے بھیجے ہوئے مسلح فسادیوں کی جانب سے ریاستی تنصیبات، ایمبولینسوں، ریڈیو سٹیشنوں اور جنگی ہیروز کی یادگاروں پر حملوں سے ان کو سیاسی فائدہ ہوگا، کوئی بھی جمہوری سیاسی جماعت اس طرح کا ردعمل نہیں دیتی جیسا آپ نے ایک معمولی گرفتاری پر دیا۔ پیپلز پارٹی نے دہائیوں تک سختیاں اور صعوبتیں برداشت کیں لیکن کبھی ملکی اداروں پر حملہ نہیں کیا۔ اب یہ دعوہ کر رہے ہیں کہ پاکستان میں آج سے پہلے خواتین کو کبھی قید نہیں کیا گیا لیکن فریال تالپور، مریم نواز اور دیگر کو انہوں نے خود دہشتگردوں کی طرح جیل بھجوایا تھا۔
انہوں نے کہا کہ آپ کی جانب سے نشانا بنانے کے باوجود سیاسی جماعتوں اور سٹیبلشمنٹ نے اپنے وقار کو برقرار رکھا۔ آپ اپنی ناکامیوں کو جمہوری طریقے سے درست کرنے کے بجائے ان تمام لوگوں پر تنقید کرتے ہیں جو اب بھی آپ کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کرتے جیسا آپ نے ان کے ساتھ کیا۔ شیری رحمان نے کہا کہ ہم کسی کی تذلیل نہیں چاہتے، لیکن کوئی تمام قوانین سے بالاتر بھی نہیں ہونا چاہیے۔ آپ اب بھی قانون کی حکمرانی نہیں چاہتے۔ آپ ابھی بھی نہیں چاہتے کہ قانون سب پر یکساں طور پر لاگو ہو۔
انہوں نے کہا کہ واضح ہوتا ہے کہ آپ ابھی تک اپنی غلطیوں سے کچھ نہیں سیکھے، آپ کے پیدا کئے بحرانوں سے ملک کو نکالنے میں کئی برس لگیں گے۔ پاکستان آپ کا کرکٹ گراؤنڈ نہیں ہے اور نہ ہی سیاست یا گورننس ٹی ٹوئنٹی گیم ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو اب اتحاد اور سیاسی سمت کی ضرورت ہے تاکہ وہ جس معاشی تکلیف کو برداشت کر رہے ہیں اسے کم کیا جا سکے لیکن آپ سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد بھی تعمیر نو یا معاشی اصلاحات کے لیے تیار نہیں ہیں۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 3 days ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 2 days ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 2 days ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 days ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 2 days ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 2 days ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 20 hours ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 20 hours ago

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 2 days ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 15 hours ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 3 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 14 hours ago







