صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کے ڈائریکٹرکا دریائے چناب پر ہیڈ مرالہ کا دورہ
ملک کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کے پیش نظر اربن فلڈنگ اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے،این ڈی ایم اے

سیالکوٹ میں صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل عمران قریشی اور ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے دریائے چناب پر ہیڈ مرالہ کا دورہ کیا اور بعد ازاں ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس کی صدارت کی۔
نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی رپورٹ کے مطابق پیر کو ملک کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کی توقع ہے جس سے اربن فلڈنگ اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
دریائے چناب اور راوی میں طغیانی کا خدشہ ہے کیونکہ بھارت کی شمالی ریاستوں میں ہونے والی مسلسل بارش نے پانی کے اخراج میں اضافہ کر دیا ہے۔ عالمی سرحد سے تقریباً 15 کلومیٹر مغرب میں واقع نارووال میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے جب کہ حکام کو دریائے راوی میں پانی کے زیادہ بہاؤ کا اندیشہ ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے کیچمنٹ علاقوں میں موسلادھار بارش کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے، ریسکیو 1122 نے دریائے راوی کے کنارے واقع دھاریوال، کوٹ نیناں اور چاندی والا کے گاؤں میں تین کیمپ بھی قائم کردیے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نارووال محمد اشرف کے مطابق اس وقت تقریباً 75 ہزار کیوسک پانی دریا سے گزر رہا ہے لیکن پانی کی سطح بتدریج کم ہو رہی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پانی کی سطح بلند ہونے کی وجہ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ محمد اشرف کے مطابق سیلاب سے ممکنہ طور پر متاثر ہونے والے افراد کے لیے 10 کیمپ لگا دیے گئے ہیں
دریائے ستلج میں پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث قصور میں بھی ریسکیو حکام کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق صورتحال پر نظر رکھنے اور لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر صفدر ورک نے بتایا کہ گجرات میں انتظامیہ کی جانب سے سیلاب کے خدشات کے اعلان کے بعد دریائے چناب کے قریب 7 دیہاتوں کے متعدد خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
مرالہ ہیڈ ورکس کے اپ اسٹریم میں تقریباً ایک لاکھ 45 ہزار وسک اور خانکی ہیڈ ورکس میں 75 ہزار کیوسک کے قریب پانی کا اخراج ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ڈی سی صفدر ورک اور دیگر حکام نے دریائے چناب کے کنارے واقع دیہات بالخصوص گجرات کے قریبی علاقوں کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔
دریا کے کنارے کے علاقوں کا معائنہ کرنے کے بعد ڈپٹی کمشنر صفدر ورک نے میڈیا کو بتایا کہ ممکنہ سیلاب کے پیش نظر خاندانوں کو نکالا جا رہا ہے، انتظامیہ نے صورتحال سے نمٹنے کے لیے سرکاری عمارتوں میں کم از کم 16 کیمپ قائم کردیے ہیں۔
موسمیاتی تبدیلی کی وفاقی وزیر شیری رحمٰن نے بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش، اربن فلڈنگ، لینڈ سلائیڈنگ اور دریائے چناب، راوی اور ستلج میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا ہے

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 14 گھنٹے قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 2 دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 20 گھنٹے قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 15 گھنٹے قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 20 گھنٹے قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 3 دن قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 2 دن قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 2 دن قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 2 دن قبل








