اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہونا، پاکستان کو ترقی کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا،جنرل عاصم منیر
مسلمانوں کے لیے 2 ہی حالتیں ہیں، جب اس پر مصیبت آتی ہے تو وہ صبر کرتا ہے، جب خوشی ملتی ہے تو وہ شکر ادا کرتا ہے،چیف آف آرمی سٹاف


آرمی چیف جنرل سیر عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ترقی کی منازل طے کرنی ہیں، دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ترقی کرنے سے نہیں روک سکتی۔
اسلام آباد میں گرین پاکستان انیشیئیٹو فوڈ سیکیورٹی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہم سب یہاں پاکستان کو ایک بار پھر سر سبز کرنے کے لیے جمع ہوئے ہیں، پاکستان کو اللّٰہ تعالیٰ نے بہت سی نعمتوں سے نوازا ہے، ہم باصلاحیت قوم ہیں، ضرورت صرف اس امر کی ہے کہ ہم مل کر اس کی ترقی میں حصہ ڈالیں۔
جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ہم پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے ہر ممکنہ تعاون کا یقین دلاتے ہیں، بحیثیت ادارہ مکمل جاں فشانی اور قلب و روح کے ساتھ یقین دلاتے ہیں۔ آرمی چیف نے قرآن پاک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہونا، اللہ کی رحمت سے صرف کافر مایوس ہوتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسلمانوں کے لیے 2 ہی حالتیں ہیں، جب اس پر مصیبت آتی ہے تو وہ صبر کرتا ہے، جب خوشی ملتی ہے تو وہ شکر ادا کرتا ہے۔
سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ترقی کی منازل طے کرنی ہیں، دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ترقی کرنے سے نہیں روک سکتی، ہمارے پاس ہر طرح کا پوٹینشل موجود ہے، یہ پوٹینشل پاکستان کو عروج پر لے جاسکتا ہے، مسلمان کے لیے نا امیدی کفر ہے

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- ایک دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- ایک دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- ایک دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- ایک دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- ایک دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- ایک دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل





