Advertisement
پاکستان

زراعت کی ترقی کیلئے تمام وسائل برئے کار لائے جائیں گے،شہباز شریف

کسان کو مناسب قیمت ملے گی تو وہ بڑے شوق سے دن رات کام کرے گا،غذائی تحفظ پر قومی سیمینار سے وزیر اعظم کا خطاب

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jul 11th 2023, 2:05 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
زراعت کی ترقی کیلئے تمام وسائل برئے کار لائے جائیں گے،شہباز شریف

گرین پاکستان انیشی ایٹیو کے تحت غذائی تحفظ پر قومی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کسانوں کو ہر ممکن وسائل فراہم کرے گی، زراعت پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی ہے، ملک میں 1960ء کے بعد دوسرا سبز انقلاب لایا جا رہا ہے، سبز انقلاب سے پاکستان کو خوشحالی کی راہ پر ڈالیں گے۔

ملک میں زرعی انقلاب لانے کے سلسلہ میں کنونشن سینٹر اسلام آباد میں گرین پاکستان انیشیٹو سیمینار کا انعقاد کیا گیا، سیمینار میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے خصوصی شرکت کی، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سمیت ملک بھر سے زرعی ماہرین نے بھرپور شرکت کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کسان کو زراعت کی ترقی دینے کے لیے وسائل چاہئیں، زراعت کی ترقی کیلئے تمام وسائل برئے کار لائے جائیں گے، کسان کو مناسب قیمت ملے گی تو وہ بڑے شوق سے دن رات کام کرے گا،  کسان پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی زراعت کے لیے شبانہ روز محنت کرتے ہیں، کسان پاکستان کے کروڑوں لوگوں کوغذائی اجناس فراہم کرتے ہیں۔ حکومت کسانوں کو ہر ممکن وسائل فراہم کرے گی، کسان کو صحت مند بیج مہیا کرنا حکومت کا فرض ہے، رواں سال گندم کی ریکارڈ پیداوار ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ 60ء کی دہائی میں زرعی شعبے میں بے مثال ترقی ہوئی تھی، جعلی ادویات کسان کے لیے بہت بڑا سیٹ بیک ہے، نوازشریف دور میں جعلی ادویات کا مکمل خاتمہ کر دیا تھا، جعلی ادویات اگر سول کورٹس کے ذریعے ختم نہیں ہو سکتیں تو آرمی ایکٹ لاگو کرنا چاہیے تاکہ کسان کی محنت ضائع نہ ہو۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سپہ سالار نے مجھے گرین پاکستان انیشیٹو کا مشورہ دیا، یہ بات طے ہے ہمیں مل کر بہت بڑے وژن کو عملی جامہ پہنانا ہے، کیا وجہ ہے 60 کی دہائی کے بعد ہمارے ریسرچ سینٹر میں خاص کام نہیں ہوا، میرٹ کو ایک طرف کر کے سفارش، اقربا پروری سکہ رائج الوقت بن گئی، ہم نے اکٹھے ہو کر اس وژن کو آگے لے کر چلنا ہے، پاکستان باتوں سے نہیں عمل سےعظیم ملک بن سکتا ہے، مجھے نظر آ رہا ہے پاکستان میں دوسرا سبزانقلاب آئے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ آج کا سیمینار جینوئن افیورٹ کے لیے منعقد کیا گیا ہے، ہمیں پاکستان کی زراعت کو دنیا میں ممتاز مقام دلانا ہو گا، اب پاکستان مزید قرض لینے کا متحمل نہیں ہو سکتا، ہم کس طرح ترلے، منتیں کر کے قرض لے رہے ہیں، ایک ٹیم ورک کے نتیجے میں آئی ایم ایف پروگرام ہوا،

انہوں نے کہا کہ گرین پاکستان انیشیٹو کے لیے خلیجی ممالک انویسٹمنٹ کے لیے تیار ہیں، آج اللہ نے موقع دیا ہے ہم سب اکٹھے ہیں، سیاسی حالات بہتر ہوں گے تو سرمایہ کار انویسٹمنٹ کریں گے، اگلے چار سے پانچ سال تک زراعت کے میدان میں 30 سے 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہو سکتی ہے، گرین پاکستان انیشیٹو پروگرام کے تحت 40 لاکھ لوگوں کو روزگار ملے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ اسلامی ورلڈ بینک کے چیئرمین نے پاکستان کے باسمتی چاول کی تعریف کی، ماضی کے رونے دھونے کو خیرباد کہہ کر پاکستان کو کھویا ہوا مقام دلوائیں گے، گرین پاکستان انیشیٹو مشترکہ قومی فریضہ ہے، دل کی گہرائیوں سے سپہ سالار، وزیر زراعت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایک، دو سال میں زرعی اکانومی بحال ہو جائے گی پھر مجھے اور سپہ سالار کو بیرون ملک جا کر قرضے نہیں مانگنا پڑیں گے، قومی سکیورٹی کا تقاضا ہے زراعت کو بہت مضبوط بنانا ہوگا، کسان بھائی میرے سروں کے تاج ہیں، انتخابات کے بعد جو بھی حکومت آئے گی کسانوں کی پوری مدد کریں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ میں اور تم نہیں، ہم بن کر وژن کو آگے لے کر جانا ہو گا، نظر آ رہا ہے پاکستان میں دوسرا زرعی انقلاب رونما ہونے جا رہا ہے، تمام ادارے اور افواج پاکستان زرعی انقلاب میں بھرپور کردار ادا کریں گے

Advertisement
پیپلزپارٹی کے امجد حسین بلامقابلہ گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے

پیپلزپارٹی کے امجد حسین بلامقابلہ گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے

  • 10 گھنٹے قبل
چند دن کی کمی کے بعد سونا پھر ہزاروں روپے مہنگا ، نئی قیمت کیا ہو گئی؟

چند دن کی کمی کے بعد سونا پھر ہزاروں روپے مہنگا ، نئی قیمت کیا ہو گئی؟

  • 15 گھنٹے قبل
خطے میں جنگ بندی چاہتے ہیں،ایرانی ایٹمی پروگرام بند کرنے پر پیشرفت ہوئی ہے، جے ڈی وینس

خطے میں جنگ بندی چاہتے ہیں،ایرانی ایٹمی پروگرام بند کرنے پر پیشرفت ہوئی ہے، جے ڈی وینس

  • 14 گھنٹے قبل
مفاہمتی یاداشت پر اتفاق ہونے کے بعدامریکا نے ایران کو عالمی منڈی میں تیل فروخت کرنے کی اجازت دی دی

مفاہمتی یاداشت پر اتفاق ہونے کے بعدامریکا نے ایران کو عالمی منڈی میں تیل فروخت کرنے کی اجازت دی دی

  • 13 گھنٹے قبل
ایران امریکہ مذاکرا کا پہلا دور کامیابی سے مکمل،آئندہ بھی کردار ادا کرتے رہیں گے، وزیراعظم

ایران امریکہ مذاکرا کا پہلا دور کامیابی سے مکمل،آئندہ بھی کردار ادا کرتے رہیں گے، وزیراعظم

  • 15 گھنٹے قبل
اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک  کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک  کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

  • 15 گھنٹے قبل
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا

  • 16 گھنٹے قبل
دوران احتجاج سیکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کا الزام ، ماہ رنگ بلوچ کو عمرقید کی سزا

دوران احتجاج سیکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کا الزام ، ماہ رنگ بلوچ کو عمرقید کی سزا

  • 13 گھنٹے قبل
مصر نے 92 سال بعد فیفا ورلڈ کپ کا میچ جیت لیا، نیوزی لینڈ کو 3-1 سے شکست 

مصر نے 92 سال بعد فیفا ورلڈ کپ کا میچ جیت لیا، نیوزی لینڈ کو 3-1 سے شکست 

  • 13 گھنٹے قبل
گلگت بلتستان اسمبلی میں اسپیکر پیپلز پارٹی اور ڈپٹی اسپیکر (ن) لیگ سے منتخب

گلگت بلتستان اسمبلی میں اسپیکر پیپلز پارٹی اور ڈپٹی اسپیکر (ن) لیگ سے منتخب

  • 13 گھنٹے قبل
ایران امریکہ مذاکرات میں ثالثی کا کردار،صدر مسعود پزشکیان کے دورہ پاکستان کا امکان 

ایران امریکہ مذاکرات میں ثالثی کا کردار،صدر مسعود پزشکیان کے دورہ پاکستان کا امکان 

  • 15 گھنٹے قبل
وفاقی حکومت نے یوم عاشورہ کے موقع پر عام تعطیلات کا اعلان کر دیا،نوٹیفکیشن جاری 

وفاقی حکومت نے یوم عاشورہ کے موقع پر عام تعطیلات کا اعلان کر دیا،نوٹیفکیشن جاری 

  • 15 گھنٹے قبل
Advertisement