باقی اقساط دو جائزوں کے بعد نومبر اور فروری میں ملے گی، وفاقی وزیر خزانہ

وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمد اسحاق ڈارنے کہاہے کہ انتظامی بورڈ کی منظوری کے بعد آئی ایم ایف کی جانب سے سٹیٹ بینک کو 1.2 ارب ڈالرکی پہلی قسط موصول ہوگئی ہے، پاکستان تیزی سے ترقی کی راہ پرگامزن ہوچکا ہے اوراس عمل کو ہم اس کو مزیدمضبوط بنائیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہاکہ کل رات آئی ایم ایف کے انتظامی بورڈ نے پاکستان کیلئے سٹینڈ بائی پروگرام کی منظوری دی تھی ، اس پروگرام کی تفصیلات سے ہم نے عوام کو پہلے سے آگاہ کردیا ہے ۔سٹینڈ بائی پروگرام 9 ماہ پرمحیط ہے اور اس کے تحت پاکستان کو 3 ارب ڈالر کی امداد ملی گی ، پہلی قسط1.2 ارب ڈالرکی ہوگی اورباقی اقساط دو جائزوں کے بعد نومبر اور فروری میں ملے گی ۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے معاونت کی 1.2 ارب ڈالر کی پہلی قسط سٹیٹ بینک کو موصول ہوگئی ہے جس سے زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید بہتری آئیگی، سٹیٹ بینک کے اعدادوشمار میں اس کی عکاسی ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران پاکستان کو مجموعی طور 4.2 ارب ڈالر کی معاونت ملی ہے جس سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہواہے، انہوں نے کہاکہ پاکستان تمام بیرونی ادائیگیاں وقت پرکررہا ہے اوراس ہفتہ کے اختتام پرہمارے زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب ڈالرکے قریب ہوں گے ۔
وزیرخزانہ نے حکومت کی اقتصادی ٹیم کے ساتھیوں کا بھی شکریہ اداکیا اورکہاکہ کہ اقتصادی ٹیم کے اراکین نے 8 ماہ کے مشکل سفرمیں بھرپورساتھ دیا ہے ، معیشت کو مستحکم کرنے میں وزیراعظم کی معاونت اوررہنمائی شامل رہی اورہم نے نہ صرف پروگرام منظور کرایا بلکہ تین اقساط میں سے پہلی قسط سٹیٹ بینک کو موصول بھی ہوگئی ہے

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 11 گھنٹے قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 7 گھنٹے قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 12 گھنٹے قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- ایک دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 17 گھنٹے قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 9 گھنٹے قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- ایک دن قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 2 دن قبل

