Advertisement

برطانوی حکومت کا ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان

حکومت نے لاکھوں ملازمین کی تنخواہوں میں 5 سے 7 فیصد کے درمیان اضافے کی ادائیگی پر رضامندی ظاہر کی ہے،برطانوی وزیر اعظم

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jul 14th 2023, 5:31 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
برطانوی حکومت کا ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان

برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک نے اعلان کیا ہے کہ ان کی حکومت نے لاکھوں ملازمین کی تنخواہوں میں 5 سے 7 فیصد کے درمیان اضافے کی ادائیگی پر رضامندی ظاہر کی ہے، لیکن انہوں نے مہینوں سے جاری ہڑتالوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانیہ کی کنزرویٹو حکومت کے سربراہ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہم تنخواہوں کی تشخیص کرنے والے اداروں کی سفارشات کو مکمل طور پر قبول کرتے ہیں۔ہم یونین کے تمام عہدیداروں سے مطالبہ کرتے ہے کہ وہ اجرت کی ان تجاویز کو قبول کریں اور اپنی ہڑتالیں منسوخ کریں۔

برطانوی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ  یہ حکومت کی آخری پیشکش ہے۔ مزید اجرت کے بارے میں مزید بات چیت نہیں ہوگی۔ ہم دوبارہ مذاکرات نہیں کریں گے اور کوئی ہڑتال ہمارے فیصلے کو تبدیل نہیں کرے گی۔

اعلان کردہ اضافے میں اساتذہ کے لیے 6.5 فیصد، پولیس کے لیے 7 فیصد، ہسپتالوں کے کچھ ڈاکٹروں کے لیے 6 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب اساتذہ یونینز نے ایک مشترکہ بیان میں اپنی آئندہ ہڑتالوں کو معطل کرتے ہوئے وزیراعظم کے اعلان خیر مقدم کیا ہے۔

وزیر اعظم نے ان اضافے کی مالی اعانت کے لیے قرض لینے یا ٹیکس بڑھانے کو مسترد کر دیا، لیکن عوامی اخراجات میں ترجیحات کو دوبارہ ترتیب دینے کی بات کی۔ حکومت نے تارکین وطن کے لیے ویزوں کی قیمت میں اضافے کا اعلان کیا، تارکین وطن صحت عامہ کے نظام کو استعمال کرنے کے لیے ادا کی جانے والی رقم میں اضافہ کریں گے جس سے ایک ارب پاؤنڈ کمانا ممکن ہو جائے گا۔

برطانیہ میں مہنگائی کی وجہ سے زیادہ اجرتوں کے مطالبات پر حالیہ مہینوں میں نجی اور سرکاری دونوں شعبوں میں ہڑتالیں دیکھی گئی ہیں۔ ان ہڑتالوں کی وجہ سے نظام زندگی معطل ہوکر رہ گیا

Advertisement
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • a day ago
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 6 hours ago
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • 2 days ago
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • a day ago
قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

  • 11 hours ago
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • a day ago
ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

  • 2 days ago
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 6 hours ago
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 9 hours ago
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 10 hours ago
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

  • a day ago
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

  • a day ago
Advertisement