فنی تعلیم سے آراستہ نوجوانوں کو بیرون ملک بھجوانے سے تجارتی خسارہ میں کمی آئے گی،وزیر اعظم پاکستان

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ قوموں کی ترقی میں نوجوان نسل کا اہم کردار ہے، ہنر مندی کی تعلیم دور حاضر میں ترقی اور خوشحالی کی کنجی ہے،تعلیم ، روزگار اور صحت صرف امیر طبقہ کاحق نہیں بلکہ سب کا حق ہے،75 سال کی عادتیں بدلنا آسان کام نہیں ہے تاہم مصمم ارادے سے مل کر تعلیم کو عام کریں گے، فنی ترقی ہماری اولین ترجیح ہونی چاہے، فنی تعلیم سے آراستہ نوجوانوں کو بیرون ملک بھجوانے سے تجارتی خسارہ میں کمی آئے گی، تعلیم کے فروغ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے مرکزی کیمپس کا سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتےہوئے وزیراعظم نے کہا کہ نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کی افتتاحی تقریب میں شرکت میرے لئے باعث افتخار ہے۔ تعلیم از خود اپنے پائوں پر کھڑا ہونے کا ایک ہنر ہے جو اللہ نے ہمیں عطا کیا ہے لیکن قوموں کو ترقی کی دوڑ میں تیزی سے آگے لے کر جانے کے لئے فنی تعلیم تیزرفتاری سے کامیابی کی ضمانت ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بچوں کی تعلیم کے لئے ان کے راستے میں حائل رکاوٹوں کو ہم نے دور کرنا ہے۔ ہم نے پنجاب میں ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ قائم کیا ۔اس کے لئے 2 ارب روپے سالانہ فنڈ بجٹ سے مختص کئے۔10 سال میں 4 لاکھ 50ہزار طالب علم میرٹ پر ملک بھر سے وظائف کے حق دار ٹھہرے۔ آج وہ بچے دنیا میں اپنی قابلیت کا لوہا منوا رہے ہیں ۔ اسی طرح ہم نے دانش سکول بنائے تاکہ غریبوں کو ایچی سن اور دیگر اداروں کے مساوی تعلیم دی جا سکے۔ تعلیم ، روزگار اور صحت صرف امیر طبقے کاحق نہیں بلکہ سب کا حق ہے ، یہی قیام پاکستان کا مقصد اور قائد و اقبال کا خواب تھا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اگر ہم ہنرمند لوگوں کو خلیجی سمیت دیگر ممالک میں بھیجیں گے تو پاکستان کا تجارتی خسارہ مثبت ہو سکتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس مقصد کے لئے یونیورسٹی کو ہر ممکنہ وسائل فراہم کریں گے۔ انٹرنیشنل سرٹیفکیشن کے حصول سے یہاں سے فارغ ہونے والے طالب علموں کو دنیا میں پذیرائی ملے گی۔ اس کے لئے بیرونی ممالک سے خدمات حاصل کریں اور یہ سرٹیفکیشن حاصل کریں ۔
وزیراعظم نے کہا کہ نوجوان نسل کے علاوہ کرپشن کے خاتمہ کے لئے کوئی اور طبقہ موثر کردار ادا نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں بات کی پکی ، محنت کرنی والی کوئی قوم جاپان اور جرمنی سے بڑھ کر نہیں دیکھی۔ان میں تعظیم اور نظم و ضبط ہے۔ قومیں اسی طرح بنتی ہیں۔ وہ وقت نہیں ضائع کرتے ، احتجاج کے دوران بھی ان کی مشینیں چلتی رہتی ہیں۔

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 9 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 11 گھنٹے قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 5 گھنٹے قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 6 گھنٹے قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- ایک دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- ایک دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 8 گھنٹے قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- ایک دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 دن قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- ایک دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- ایک دن قبل



