قومی دن کے موقع پر پاکستانی عوام اور اپنی طرف سے مبارکباد


اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فرانس کے قومی دن کے موقع پر پاکستانی عوام اور اپنی طرف سے فرانس کے عوام اور حکومت کو مبارکباد دی ہے۔
ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے فرانسیسی جمہوریہ کے صدر ایمانوئیل میکرون کے نام اپنے خط میں کہا کہ پاکستان اور فرانس کے درمیان خوشگوار تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات باہمی اعتماد، مشترکہ نقطہ نظر اور کثیرالجہتی فورمز پر قریبی تعاون پر مبنی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فروری میں دستخط کئے گئے دوطرفہ تعاون کے روڈ میپ سے تجارت، عوامی رابطوں، تعلیم، موسمیاتی تبدیلی اور توانائی جیسے شعبوں میں کثیر الجہتی تعاون کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔
صدر مملکت نے یقین ظاہر کیا کہ صدر میکرون کی متحرک قیادت میں ہم اپنے دوطرفہ تعلقات کو باہمی فائدے کیلئے اعلیٰ سطح پر لے جائیں گے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے خط میں فرانس کے صدر کیلئے اچھی صحت اور مسرت، فرانس کے عوام کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 2 دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- ایک دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 14 گھنٹے قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 14 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 19 گھنٹے قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 18 گھنٹے قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 17 گھنٹے قبل



