Advertisement
پاکستان

پی ٹی آئی کو الوداع: پرویز خٹک کی نئی پارٹی کا اعلان آج متوقع

کئی سابق ایم پی ایز اور ایم این ایز ان کی نئی پارٹی میں شامل ہوں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jul 17th 2023, 5:17 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی ٹی آئی کو الوداع: پرویز خٹک کی  نئی پارٹی کا اعلان  آج متوقع

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر دفاع اور پی ٹی آئی کے سابق رہنما پرویز خٹک نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد آج پریس کانفرنس میں نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کریں گے۔

پریس کانفرنس اسلام آباد یا پشاور میں متوقع ہے جس میں پرویز خٹک کے ساتھ خیبرپختونخوا (کے پی کے) کے کئی اہم رہنما شریک ہوں گے۔

پرویز خٹک نے گزشتہ دنوں کئی سابق ایم پی ایز اور ایم این ایز سے ملاقاتیں کیں۔ توقع ہے کہ کئی سابق ایم پی ایز اور ایم این ایز ان کی نئی پارٹی میں شامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ پرویز خٹک کے دونوں بیٹے تاحال پی ٹی آئی کے رکن ہیں۔

ذرائع کے مطابق پرویز خٹک اپنے بیٹوں کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔

گزشتہ روز نوشہرہ میں مقامی صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر دفاع نے کہا کہ ان کی پہلی ترجیح اپنی سیاسی جماعت بنانا ہے۔

مزید برآں، سیاسی ساتھیوں سے مشاورت اور نئی پارٹی کے لیے فائل ورک جاری ہے۔

پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ وہ پی ٹی آئی چھوڑ چکے ہیں اور دوبارہ اس کے جھنڈے تلے سیاست نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے پرویز خٹک کی بنیادی رکنیت ختم کرتے ہوئے انہیں پارٹی سے نکال دیا تھا۔

Advertisement
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

  • 2 دن قبل
امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

  • ایک دن قبل
دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

  • ایک دن قبل
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 3 دن قبل
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 3 دن قبل
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 3 دن قبل
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

  • 2 دن قبل
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • 2 دن قبل
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

  • 2 دن قبل
ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

  • ایک دن قبل
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 3 دن قبل
وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

  • ایک دن قبل
Advertisement