Advertisement
پاکستان

بلاول کسی افریقی ملک کا بھی وزیراعظم نہیں بن سکتا،شیخ رشید

سیاست کےآخری اوور شروع ہونے والے ہیں اُلٹی گنتی شروع ہونے والی ہے،سربراہ عوامی مسلم لیگ

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jul 17th 2023, 9:58 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بلاول کسی افریقی ملک کا بھی وزیراعظم نہیں بن سکتا،شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ  بلاول کسی افریقی ملک کا بھی وزیراعظم نہیں بن سکتا، خواب دیکھنے پر کوئی ٹیکس نہیں۔ 65غیر ملکی دورے کیے کمپنی کی مشہوری کے علاوہ کچھ نہ ملا۔ 

اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور مولانا فضل الرحمان کےخواب دھرے کے دھرے رہ جائیں گے، مہنگائی کابوجھ عوام پرڈال دیا گیا ہے، بجلی کا بنیادی نرخ 25 سے بڑھا کر 29 کر دیا گیا ہے۔ بے شک ہر گھر میں لیپ ٹاپ دے دیں جس کے گھر بجلی کا بل جا رہا ہے، آٹا خرید کر کھا رہا ہے وہ انہیں الیکشن پر 440 وولٹ کا کرنٹ لگائےگا۔ 

انہوں نے کہا کہ عوام اور 13پارٹیوں کے درمیان نفرت انتہائی گہری ہوچکی ہے۔ غربت سے تنگ لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں لیکن نام ہارٹ اٹیک کا لے رہے ہیں کیونکہ اہل خانہ پوسٹ مارٹم اور پولیس کی تفتیش نہیں چاہتے۔ پہلی بار لوگوں کے پاس قبر کے پیسے نہیں ہیں ضرورت مند لوگوں کو کفن دفن کا خرچہ بےنظیرانکم سپورٹ سکیم سے دیاجائے۔ جس ملک میں 8 لاکھ پروفیسرز، ڈاکٹرز اور انجینیرز ملک چھوڑ کے چلے جائیں تو پیچھے فضل الرحمان ہی رہ جاتاہے۔

سابق وفاق وزیر نے کہا کہ نواز شریف کو اہل بنانے کے لیے دو تہائی اکثریت چاہیے جو الیکشن کے بعد بھی ممکن نہیں، نواز شریف پگلا نہیں جو سعودی عرب سےپاکستان آئےگا۔ وہ لندن جائے گا، وہاں سےکب اور کس حال میں پاکستان آئےگا وہ اللہ کو پتا ہے۔ معافی نامہ دے کر سعودی عرب گیا، ضمانت نامہ دے کر لندن گیا وہ دونوں آپشن استعمال کر چکا ہے۔ سیاست کےآخری اوور شروع ہونے والے ہیں اُلٹی گنتی شروع ہونے والی ہے

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایوب دور میں لوگ چینی کے خلاف نکلےتھے اس دور میں آٹا اور بجلی کے خلاف نکلیں گے۔ ان کو اقتدار نہ ملے تو بیمارہوجاتے ہیں، اقتدار ملے تو تقریروں اور سرکاری اشتہاروں کا جمعہ بازار لگا دیتے ہے۔ ریاست کوئی خلائی مخلوق نہیں ہوتی اس کا اہم جز عوام ہوتے ہیں جس کادیوالیہ کر دیا گیاہے۔

Advertisement
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

  • 2 دن قبل
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 4 دن قبل
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 4 دن قبل
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 4 دن قبل
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • 3 دن قبل
امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

  • 2 دن قبل
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

  • 3 دن قبل
دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

  • 2 دن قبل
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

  • 3 دن قبل
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 4 دن قبل
وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

  • 2 دن قبل
ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

  • 2 دن قبل
Advertisement