تجارتی خسارے میں سالانہ بنیادوں پر42.9فیصدکی نمایاں کمی ہوئی، ادارہ برائے شماریات
مالی سال 2023 میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 27.59 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا


اسلام آباد: ملک کے تجارتی خسارے میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر42.9فیصدکی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے،گزشتہ مالی سال کے دوران ملکی برآمدات میں 12.7فیصد اور درآمدات میں 31فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان بیور و برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکےمطابق مالی سال 2023 میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 27.59ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو مالی سال 2022کے مقابلے میں 42.9فیصد کم ہے۔مالی سال 2022 میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 48.35 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ جون میں تجارتی خسارے کا حجم 1.86ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال جون کے 4.94ارب ڈالر کے مقابلے میں 62.3 فیصد کم ہے۔ مئی کے مقابلے میں جون میں تجارتی خسارے میں ماہانہ بنیادوں پر12.4فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
مئی میں تجارتی خسارے کا حجم 2.12ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو جون میں کم ہوکر1.86ارب ڈالر ہوگیا۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران ملکی برآمدات کا حجم 27.73ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو مالی سال 2022 کے مقابلے میں 12.7 فیصد کم ہے۔
مالی سال 2022 میں برآمدات کا حجم 31.78 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ۔ جون میں ملکی برآمدات کا حجم 2.35ارب ڈالر رہا جو گزشتہ سال جون کے 2.91ارب ڈالرکے مقابلے میں 19.1فیصد کم ہے۔مئی کے مقابلے میں جون میں برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر7.1فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔ مئی میں برآمدات کا حجم 2.20ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو جون میں بڑھ کر2.35ارب ڈالر ہوگیا۔

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 days ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 3 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 days ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 days ago



