Advertisement
علاقائی

جڑواں شہروں میں صبح سویرے تیز بارش کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی

ریسکیو ٹیموں کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شہروں میں بارش کے بعد ریسکیو اہلکاروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jul 19th 2023, 3:07 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
جڑواں شہروں میں صبح  سویرے تیز بارش کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی

اسلام آباد: صبح سویرے ہونے والی بارش سے راولپنڈی اور اسلام آباد کے کئی علاقے زیرآب آگئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رات گئے سے راولپنڈی میں 190 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ گولڑہ میں 102 ملی میٹر، چکلالہ میں 72 اور شمس آباد میں 188 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

شدید بارش کے بعد نالہ لائی میں کٹاریاں میں پانی کی سطح 16 فٹ اور گوالمنڈی میں 13 فٹ تک پہنچ گئی، شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کے لیے مشینری کے ساتھ ٹیمیں موجود ہیں۔

کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ تمام محکمے ہائی الرٹ ہیں۔ شہر میں رین ایمرجنسی نافذ ہے اور ہسپتالوں کی ایمرجنسی کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو ٹیموں کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شہروں میں بارش کے بعد ریسکیو اہلکاروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق نالہ لئی کے اطراف ریسکیو اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔ کٹاریاں، گوالمنڈی، سواں پل اور دیگر نشیبی علاقوں میں ٹیمیں موجود ہیں۔

ریسکیو ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹیم ہر قسم کے حالات سے نمٹنے کے لیے تیار ہے، کسی بھی ہنگامی صورت حال میں فوری طور پر ریسکیو ہیلپ لائن پر اطلاع دیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج (بدھ) اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے سندھ میں میرپورخاص، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، تھرپارکر، خیرپور اور گردونواح میں بادل چھائے رہنے کا امکان ظاہر کردیا۔

Advertisement
پاکستان نے نارووال میں ہندو مندر بارے بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد، سیاسی مقاصد پر مبنی دعووں کو مسترد کر دیا

پاکستان نے نارووال میں ہندو مندر بارے بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد، سیاسی مقاصد پر مبنی دعووں کو مسترد کر دیا

  • 2 دن قبل
ایتھنز: ائیرشو کے دوران  جنگی طیارہ گرکر تباہ

ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ

  • 21 گھنٹے قبل
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا

میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا

  • 2 دن قبل
پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا

پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا

  • ایک دن قبل
ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد

ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد

  • 3 منٹ قبل
ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ

  • 2 دن قبل
ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟

ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟

  • ایک دن قبل
آئمہ بیگ کا انسٹا گرام اسٹیٹس اچانک نظروں میں آگیا،علیحدگی کی افواہیں

آئمہ بیگ کا انسٹا گرام اسٹیٹس اچانک نظروں میں آگیا،علیحدگی کی افواہیں

  • 2 دن قبل
ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟

ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟

  • ایک دن قبل
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی

  • 2 دن قبل
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی

نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی

  • 21 گھنٹے قبل
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی

پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی

  • 20 گھنٹے قبل
Advertisement