Advertisement
تجارت

حکومت اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے نیا قرض نہیں لے گی، آئی ایم ایف

پاکستان کو مالیاتی خسارہ کم کرنے کے لیے مانیٹری پالیسی مزید سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jul 19th 2023, 5:53 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
حکومت اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے نیا قرض نہیں لے گی،  آئی ایم ایف

واشنگٹن ڈی سی: انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے مطابق رواں مالی سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح 25.9 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح 2.5 فیصد رہ سکتی ہے، مالی سال 2024 میں بیروزگاری کی شرح 08 فیصد تک کم ہو سکتی ہے۔

آئی ایم ایف نے بتایا کہ پروگرام کے اختتام تک درآمدی پابندیاں ختم کر دی جائیں گی۔ پاکستان کا مالیاتی خسارہ معیشت کا 7.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کے پروگرام پر عملدرآمد کی نگرانی کی جائے گی، حکومت اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) سے نیا قرض نہیں لے گی۔

آئی ایم ایف نے بتایا کہ آئندہ سال پیٹرولیم لیوی ایک ہزار ارب روپے سے تجاوز کرنے کا امکان ہے اور پاکستان کو دسمبر 2023 تک 12 ارب ڈالر کے کثیر اور دو طرفہ قرضے ملنے کا امکان ہے۔

پاکستان کو مالیاتی خسارہ کم کرنے کے لیے مانیٹری پالیسی مزید سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، اس لیے صوبوں کو سرپلس بجٹ دینا ہوگا۔

پاکستان اور آئی ایم ایف معاہدے کی تفصیلات کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کو توانائی پر سبسڈی کم کرنے اور آمدن بڑھانے کے علاوہ درآمدات پر سے پابندی اٹھانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

پاکستان نے آئی ایم ایف سے تنخواہ اور پنشن کے اخراجات کم کرنے اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے فنڈز بڑھانے کا بھی وعدہ کیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ قومی کھاتوں کی سہ ماہی رپورٹ سمیت سرکاری اداروں کی مانیٹرنگ رپورٹ جاری کی جائے گی۔

Advertisement
ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟

ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟

  • ایک دن قبل
گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب

گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب

  • 7 گھنٹے قبل
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا

میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا

  • 2 دن قبل
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی

پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی

  • ایک دن قبل
ایتھنز: ائیرشو کے دوران  جنگی طیارہ گرکر تباہ

ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ

  • ایک دن قبل
ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد

ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد

  • 7 گھنٹے قبل
ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟

ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟

  • ایک دن قبل
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی

بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی

  • 7 گھنٹے قبل
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی

نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی

  • ایک دن قبل
پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا

پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا

  • ایک دن قبل
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی

  • 2 دن قبل
ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ

  • 2 دن قبل
Advertisement