سیکرٹری پرنسپل سابق وزیراعظم نے سائفرکوسازش قراردیتے ہوئے پیغام جاری کردیا


چیئرمین پی ٹی آئی کے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ سائفر کو غلط رنگ دے کر عوام کے سامنے ایک ایسا بیانیہ کھڑا کروں گا جس پر عوام ڈٹ جائے گی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر کو اداروں اور اسٹیبلشمنٹ کے خلاف ایک ڈھال بنایا اورعوام کے سامنے ایک جھوٹا بیانیہ کھڑا کیا ذرائع کے مطابق اعظم خان کا کہنا تھا کہ سائفر کے معاملے پر کابینہ کے تمام ارکان کو ملوث کیا گیا تھا،اورسب کو بتایا بھی گیا تھا کہ سائفر کو کیسے استعمال کیا جاسکتا ہے، سائفرمحض ایک جھوٹا ڈرامہ ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے، سائفر کو صرف سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا، یہ ڈرامہ پری پلان بنایا گیا تھا۔
اعظم خان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر مجھ سے 9 مارچ کو لے لیاتھا اور بعد میں گم کر دیاتھا، چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفرمحض ایک ڈرامےاور سازش کے ذریعےسے ہی عوام میں ملکی سلامتی اداروں کے خلاف نفرت کا بیج بویاتھا ، چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفرکو جان بوجھ کر ملکی سلامتی اداروں اور امریکا کی سازش اوربیرونی مداخلت کا غلط رنگ دیا گیاتھا،منع کرنے کے باوجود چیئرمین پی ٹی آئی نے سیکریٹ مراسلہ ذاتی مفاد کے لیے لہرایا۔
8 مارچ 2022 کو سیکرٹری خارجہ نے اعظم خان کو سائفر کے بارے میں بتایاتھا، شاہ محمود قریشی چیئرمین پی ٹی آئی کو سائفر کے متعلق پہلے ہی بتا چکے تھے لیکن چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر کو اپوزیشن اور اسٹیبلشمنٹ کے خلاف بیانیہ بنانےکے لیے استعمال کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا، چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر اپنے پاس رکھ لیا جو کہ قانون کی خلاف ورزی بھی تھی، سائفر واپس مانگنے پر چیئرمین پی ٹی آئی نے اس کے گم ہونے کا بتایاتھا۔

بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے خصوصی تقریب کا انعقاد،مسلم، ہندو، سکھ اور مسیحی رہنماؤں کی شرکت
- 40 منٹ قبل

جعلی ڈگری کیس: ہائیکورٹ نے جسٹس طارق جہانگیر ی کوجج کے عہدے سے نا اہل قرار دے دیا
- 5 گھنٹے قبل

اسلام آباد : ڈی جی آئی ایس پی آر کی کامسیٹس یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ کیساتھ خصوصی نشست
- 6 گھنٹے قبل
پاکستان میں ہونے والی بیرونی سرمایہ کاری میں 25 فیصد کمی،اسٹیٹ بینک رپورٹ
- ایک گھنٹہ قبل

پنجاب کے بعد وفاقی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
- 6 گھنٹے قبل

روس قومی مفادات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا ،یوکرین میں اپنے اہداف کو جلد حاصل کرلیں گے،پیوٹن
- 6 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے کا اضافہ ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 6 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع، نوٹس چسپاں
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان کا بھارت کی جانب سے دریائے چناب کے بہاؤ میں غیر معمولی تبدیلی پرشدید تحفظات کا اظہار
- 4 گھنٹے قبل

بیرون ملک مقیم بارہ ملین سے زائد پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
- 7 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف نے حلال گوشت کی برآمدی پالیسی کی منظوری دے دی
- 6 گھنٹے قبل

پاک فوج کے عظیم ہیرو لانس نائیک محمد محفوظ شہیدکا 54 واں یومِ شہادت آج منایا جا رہا ہے
- 6 گھنٹے قبل








