اکستان کو دیوالیہ ہونے کی نہج پرپہنچانے والے اب آئی ایم ایف پروگرام کے خلاف کوششیں کررہے ہیں


اسلام آباد: وزیراعظم کے رابطہ کاربرائے معیشت وتوانائی بلال اظہرکیانی نے کہاہے کہزراعت کے شعبہ پرکوئی ٹیکس عائد نہیں کیا جارہا، پاکستان کو دیوالیہ ہونے کی نہج پرپہنچانے والے اب آئی ایم ایف پروگرام کے خلاف کوششیں کررہے ہیں، پاکستان مسلم لیگ ن دوبارہ اقتدارمیں آکرملکی ترقی اوراستحکام کے سفرکوجاری رکھے گی۔
بدھ کویہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلال اظہرکیانی نے کہاکہ حکومت کے اقدامات سے ملک میں معاشی استحکام آیاہے، حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ 9 ماہ کامعاہدہ کیاہے، یہ پروگرام وزیراعظم کی کوششوں سے ہواہے اور پورے ملک میں اس معاہدے کاخیرمقدم کیاگیا، 3 جولائی کو سٹاک ایکسچینج میں 2343 پوائنٹس کااضافہ ہوا، انڈکس نے 45ہزار کی حد عبورکرلیا۔ فچ نے ہماری ریٹنگ بہترکی،کاروباری اورتاجربرادری نے اس کاخیرمقدم کیا۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے خود بھی کہاہے کہ آئی ایم ایف سے قرضے کا حصول لمحہ فکریہ ہے مگر یہ معاہدہ کرنا پاکستان کیلئے ضروری تھا، اس کے نتیجہ میں زرمبادلہ کے ذخائر اور استحکام کے جذبات میں اضافہ ہوا جبکہ ڈیفالٹ کے خطرات ختم ہوئے ، آئی ایم ایف، سعودی عرب اوریواے ای سے معاونت کے بعد اب چین نے پاکستان کا 60 کروڑ ڈالرکا قرضہ رول اوور کردیاہے ۔
انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے سے پاکستان کو رعایتی مدت ملی ہے، ہم نے اس سپیس کو استعمال کرکے اصلاحات کرنا ہے تاکہ معیشت کیلئے یہ مسائل دوبارہ پیدانہ ہوں۔ انہوں نے کہاکہ قومی معیشت کو مسلط شدہ لوگوں نے تباہ کرنے کی ہرممکن کوشش کی ہے ، ان لوگوں نے چھوٹی سیاست کیلئے بارودی سرنگیں بچھائی جس کو صاف کیا گیاہے۔ پاکستان کو دیوالیہ ہونے کی نہج پرپہنچانے والے اب آئی ایم ایف پروگرام کے خلاف کوششیں کررہے ہیں، ان لوگوں کویہ تکلیف ہے کہ پاکستان دیوالیہ کیوں نہیں ہوا۔
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا
- 2 days ago
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- a day ago
پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا
- 2 days ago
گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب
- 10 hours ago

ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
- 2 days ago
ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد
- 11 hours ago
ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟
- 2 days ago

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی
- 2 days ago

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ
- 3 days ago
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- a day ago
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- a day ago
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- 10 hours ago





