Advertisement
پاکستان

اعظم خان سے منسوب بیان پر پاکستان تحریک انصاف کا درعمل

ایک ماہ سے گمشدہ اعظم خان سے منسوب غیر مصدقہ بیان تضاد کا مجموعہ ہے،ترجمان پی ٹی آئی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jul 19th 2023, 10:00 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اعظم خان سے منسوب بیان پر پاکستان تحریک انصاف کا درعمل

اعظم خان سے منسوب بیان پر پاکستان تحریک انصاف کا درعمل ،ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ایک ماہ سے گمشدہ اعظم خان سے منسوب غیر مصدقہ بیان تضاد کا مجموعہ ہے۔

پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ  کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے لاپتا سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان سے منسوب غیرمصدقہ بیان تضادات کا مجموعہ ہے۔ اعظم خان کے بیان کی حقیقت تو ابھی طے ہونا باقی ہے مگر یہ ایک حقیقت ہے کہ وہ 17 جون سے لاپتا ہیں اور ان کی گمشدگی کا باضابطہ مقدمہ درج ہے جب کہ وفاقی پولیس انہیں تلاش کرنے میں تاحال ناکام ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی صراحت سے قوم کو بتا چکے ہیں کہ ملک میں جاری جبری گمشدگیوں اور غیرقانونی گرفتاریوں کے حقیقی محرکات کیا ہیں۔ وہ قوم کو آگاہ کر چکے ہیں کہ کیسے انہیں سیاست سے باہر کرنے کے لیے طاقت اور جبر کے بَل پر ”وعدہ معاف“ گواہ تیار کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ نہایت عجلت اور فرسٹریشن میں ذرائع ابلاغ کو جاری کیا گیا”سکرپٹ“ سائفر پر ریاستی مؤقف کے لیے تباہ کن ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی دو مختلف وزرائے اعظم(سابقہ اور موجودہ) کی صدارت میں ہونے والے اجلاسوں میں سائفر کے مندرجات کی تصدیق کرچکی ہے۔ قومی سلامتی کمیٹی کے دو مختلف ادوار میں ہونے والے اجلاسوں میں پوری سول و عسکری قیادت نے سائفر کو ”پاکستان کے اندرونی معاملات میں صریح مداخلت“ قرار دیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ  ہم ایک بار پھر چیف جسٹس سے سائفر معاملے کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔ سائفر کی وصولی کے بعد نیشنل سیکیورٹی کمیشن کے منٹس اور پریس ریلیز کو بھی اس انکوائری کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہم یہ بھی بتانا چاہیں گے کہ اسلام آباد پولیس نے عدالت کے سامنے اعلان کیا ہے کہ اعظم خان کو اغوا کیا گیا تھا اور ان کا ٹھکانہ معلوم نہیں ہے۔ وہ افراد جو اب اچانک ان سے بیانات منسوب کرنے کا دعویٰ کرتے ہیں ان کی فوری تحقیقات ہونی چاہیے۔

ترجمان کے مطابق ایک گمشدہ شخص کی جانب سے مجسٹریٹ کے روبرو 164 کے بیان کا ریکارڈ کروایا جانا ماہرینِ قانون کی نگاہ میں ناقابلِ تصّور ہے۔ لاپتا شخص کے مبینہ طور پر 164 کے بیان کے مندرجات کا خلافِ قانون افشا اپنی نوعیّت کا ایک الگ جُرم ہے۔ اعظم خان کا مبینہ بیان اسی سلسلے کی کڑی دکھائی دیتی ہے جس سے زیرِحراست افراد ”استحکام“ یا ’’پارلیمٹرینز“ کی صفوں میں سے برآمد یا پریس کلبز سے بازیاب ہوتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسی سائفر کی بنیاد پر امریکا کو اسلام آباد اور واشنگٹن میں ڈیمارش کیا گیا۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے قبل کابینہ کے خصوصی اجلاس نے سائفر کا جائزہ لیا اور اسے ڈی کلاسیفائی کیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی اور صدرِمملکت نے سائفر پر جامع اور مؤثر تحقیقات کے لیے محترم چیف جسٹس آف پاکستان سے سفارشات کیں۔

پی ٹی آئی کی جانب سے جاری ردعمل کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف نے پہلے بطور وزیراعظم اور بعدازاں ملک کی سب سے بڑی پارلیمانی اور عوامی جماعت کے سربراہ کے طور پر سائفر کی اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ ملک میں آزادئ اظہار کے قتل میں سہولت کار پیمرا غیرمصدقہ اطلاعات کی قومی میڈیا پر نمائش و تشہیر پر کیوں خوابِ ذلّت کا لطف اٹھا رہا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت افواہ سازوں اور جھوٹے بیانیوں کے کارخانے چلانے کے بجائے اعظم خان کے حوالے سے عدالت اور قوم کو حقیقت سے آگاہ کرے۔ بتایا جائے اعظم خان کس کی تحویل میں ہیں، انہیں کس مقدمے میں گرفتار اور ان کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔ جاتی امرا کا مسخرہ پردوں میں چھپنے کے بجائے قوم کے سامنے آئے اور سوالات کے جواب دے۔ نہایت محنت اور مشقت سے تراشا گیا جھوٹ کا ہر مجسّمہ قوم اپنے پاؤں کی ٹھوکروں سے پاش پاش کررہی ہے

Advertisement
ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ

  • 3 دن قبل
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا

میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا

  • 3 دن قبل
پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا

پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا

  • 2 دن قبل
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی

  • 3 دن قبل
ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟

ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟

  • 2 دن قبل
ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد

ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد

  • 18 گھنٹے قبل
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی

نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی

  • 2 دن قبل
گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب

گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب

  • 18 گھنٹے قبل
ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟

ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟

  • 2 دن قبل
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی

پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی

  • 2 دن قبل
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی

بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی

  • 17 گھنٹے قبل
ایتھنز: ائیرشو کے دوران  جنگی طیارہ گرکر تباہ

ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ

  • 2 دن قبل
Advertisement